Categories: سکولز

دلی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کریم آباد کی بندش کو 4 روز گزر گئے محکمہ تعلیم کی عدم توجہی پر طلبہ کا سڑک پر احتجاج اور اسمبلی

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ تعلیم سندھ کی مبینہ بے حسی کے باعث کریم آباد میں واقع دلی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کی بندش کو چار روز گزر چکے ہیں، تاہم صوبائی وزیر تعلیم، کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے نہ تو اسکول کا دورہ کیا اور نہ ہی ہزاروں طلبہ کو اسکول دوبارہ کھلوانے یا عمارت سرکاری تحویل میں لینے کی کوئی یقین دہانی کرائی۔

اسکول کی مسلسل بندش کے خلاف جمعرات کو طلبہ کی بڑی تعداد صبح ہی اسکول کے باہر جمع ہو گئی۔ عمارت میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر طلبہ نے اسکول کے سامنے سڑک بند کر کے وہیں اسمبلی منعقد کی، جس میں اساتذہ بھی شریک ہوئے۔

اسمبلی کے بعد طلبہ سڑک پر ہی بیٹھ گئے، جہاں ایک خاتون استاد نے ان کی حاضری لی۔ اس موقع پر طلبہ کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سڑک کی بندش سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

9 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

10 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

12 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

12 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

12 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

13 گھنٹے ago