کراچی (سپیشل رپورٹر) سندھ پبلک سروس کمیشن نے مشترکہ مسابقتی امتحان سی سی ای 2025 کے تحریری امتحان کے انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور اہل امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز کمیشن کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان ایس پی ایس سی کے مطابق امیدواروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بار امتحانی جوابی کاپیوں میں صفحات کی تعداد بڑھا دی گئی ہے تاکہ تمام سوالات کے جوابات آسانی سے مکمل کیے جا سکیں۔ کمیشن نے واضح کیا ہے کہ امتحان کے دوران کسی بھی صورت میں اضافی یا سپلیمنٹری شیٹ فراہم نہیں کی جائے گی، لہٰذا امیدواروں کو دستیاب صفحات کو ہی مناسب اور موثر انداز میں استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سکولوں کا تدریسی معیار، سیکیورٹی اور صفائی، پنجاب میں جامع فزیکل معائنے کا آغاز
مزید برآں، امیدواروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ جوابی کاپی امتحانی عملے کے حوالے کرنے سے قبل تمام خالی یا غیر استعمال شدہ صفحات پر کراس (Cross) کا نشان لگائیں۔ کمیشن نے امتحانی مراکز کے اندر موبائل فونز اور کسی بھی قسم کے برقی آلات لانے پر سخت پابندی عائد کی ہے۔
ترجمان کے مطابق سی سی ای کے تحریری امتحانات 13 ستمبر سے 24 ستمبر تک صبح اور دوپہر کی دو مختلف شفٹوں میں لیے جائیں گے۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…