spot_img

ذات صلة

جمع

سی سی ای 2025 کے تحریری امتحان کے انتظامات مکمل، ایڈمٹ کارڈز ویب سائٹ پر اپ لوڈ

کراچی (سپیشل رپورٹر) سندھ پبلک سروس کمیشن  نے مشترکہ مسابقتی...

جی سی یونیورسٹی حیدرآباد میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کے موضوع پر کانفرنس

>حیدرآباد (ایجو کیشن رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد میں "شاہ...

پشاور یونیورسٹی کی 8 خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز گریڈ 21 میں ترقی پا کر پروفیسر بن گئیں

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) پشاور یونیورسٹی کی آٹھ خواتین ایسوسی...

بی آر ٹی تعمیرات سے جامعہ اردو کے راستے مسدود، طلبہ و اساتذہ کو شدید مشکلات کا سامنا

کراچی (سپیشل رپورٹر) یونیورسٹی روڈ پر بس ریپڈ ٹرانزٹ  منصوبے...

سی سی ای 2025 کے تحریری امتحان کے انتظامات مکمل، ایڈمٹ کارڈز ویب سائٹ پر اپ لوڈ

کراچی (سپیشل رپورٹر) سندھ پبلک سروس کمیشن  نے مشترکہ مسابقتی امتحان سی سی ای 2025  کے تحریری امتحان کے انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور اہل امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز کمیشن کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان ایس پی ایس سی کے مطابق امیدواروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بار امتحانی جوابی کاپیوں میں صفحات کی تعداد بڑھا دی گئی ہے تاکہ تمام سوالات کے جوابات آسانی سے مکمل کیے جا سکیں۔ کمیشن نے واضح کیا ہے کہ امتحان کے دوران کسی بھی صورت میں اضافی یا سپلیمنٹری شیٹ فراہم نہیں کی جائے گی، لہٰذا امیدواروں کو دستیاب صفحات کو ہی مناسب اور موثر انداز میں استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید برآں، امیدواروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ جوابی کاپی امتحانی عملے کے حوالے کرنے سے قبل تمام خالی یا غیر استعمال شدہ صفحات پر کراس (Cross) کا نشان لگائیں۔ کمیشن نے امتحانی مراکز کے اندر موبائل فونز اور کسی بھی قسم کے برقی آلات لانے پر سخت پابندی عائد کی ہے۔

ترجمان کے مطابق سی سی ای کے تحریری امتحانات 13 ستمبر سے 24 ستمبر تک صبح اور دوپہر کی دو مختلف شفٹوں میں لیے جائیں گے۔

spot_imgspot_img