Categories: تازہ ترین

جامعہ پشاور کی ہٹ دھرمی، ڈگریوں کی عدم فراہمی پر 100 سے زائد طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) جامعہ پشاور میں ہائر ایجوکیشن کمیشن  کی نیڈ بیسڈ سکالرشپ حاصل کرنے والے فارغ التحصیل طلبہ فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے اپنی ڈگریوں اور ٹرانسکرپٹس کے حصول کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، سیشن 2021 تا 2025 کے 100 سے زائد طلبہ جن کی 2023 میں سکالرشپ منظور ہوئی تھی اور جنہوں نے نومبر 2025 میں اپنی گریجویشن مکمل کر لی تھی، کو کئی ماہ گزرنے کے بعد بھی یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے اسناد جاری نہیں کی جا رہیں۔

خبر کے اہم پہلو درج ذیل ہیں

اینٹی کرپشن ٹریپ ریڈ ڈرامہ بے نقاب، سی سی ٹی وی فوٹیج نے بھانڈا پھوڑ دیا وزیر اعلی سے نوٹس کا مطالبہ

ملازمتوں اور اعلیٰ تعلیم میں مشکلات: ڈگری اور ٹرانسکرپٹ نہ ملنے کے باعث متاثرہ طلبہ کو ملازمتوں کے لیے درخواستیں دینے اور اعلیٰ تعلیم کے لیے اگلی یونیورسٹیوں میں داخلے لینے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس سے ان کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے ٹالمٹول
طلبہ کا کہنا ہے کہ وہ متعدد بار یونیورسٹی کے متعلقہ دفاتر کے چکر لگا چکے ہیں اور انتظامیہ سے بات چیت بھی کی ہے، لیکن ہر بار انہیں مختلف وجوہات اور صرف یقین دہانیوں کے ذریعے ٹالا جا رہا ہے۔

عدالتی احکامات کی خلاف ورزی
متاثرہ طلبہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے حقوق کے لیے 2025 میں پشاور ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا تھا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں یونیورسٹی کو طلبہ کو ڈگریاں اور متعلقہ فنڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی، مگر اس کے باوجود انتظامیہ نے عملدرآمد نہیں کیا۔

متاثرہ طلبہ نے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ عدالتی احکامات پر فوری عمل کرتے ہوئے ان کی روک دی گئی ڈگریاں اور ٹرانسکرپٹس بلا تاخیر جاری کرے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

9 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

10 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

12 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

12 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

12 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

13 گھنٹے ago