جامعہ سیالکوٹ میں شعبہ اردو کے زیرِ اہتمام ‘اوپن ہاؤس 2026’ کا پروقار انعقاد

سیالکوٹ (خصوصی رپورٹر)
یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے شعبہ اردو کے زیرِ اہتمام ‘اوپن ہاؤس 2026’ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب وائس چانسلر پروفیسر میریٹورئس ڈاکٹر محمد خلیق الرحمن (اعزازِ کمال) کی سرپرستی اور ڈاکٹر عامر اقبال کی نگرانی میں منعقد ہوئی، جس کا مقصد اردو زبان و ادب کی اہمیت اور شعبے کی تحقیقی و تدریسی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا۔تعارفی سیشن اور ویڈیوز تقریب کے آغاز میں شعبہ اردو کا جامع تعارف اور طلبہ کی علمی و ادبی سرگرمیوں پر مبنی خصوصی ویڈیوز پیش کی گئیں۔

سابق طلبہ کے تاثرات

سابق طلبہ (Alumni) نے اپنے تجربات اور کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے موجودہ طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔

دفتری امور کی بہتری, اعلیٰ تعلیمی اداروں کے افسران و فیکلٹی کے لیے ٹریننگ پروگرام کا فیصل

پینل ڈسکشن
"اردو زبان کی ضرورت و اہمیت” پر پینل ڈسکشن میں معروف ناول نگار خالد فتح محمد (ستارۂ امتیاز) اور پرنسپل مرے کالج ڈاکٹر مہر الیاس نے خطاب کرتے ہوئے اردو کو جدید تعلیمی و ٹیکنالوجی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا۔
مزاحیہ شاعری
عارف علوی نے اپنے خوبصورت اور مزاحیہ اشعار پیش کر کے حاضرین کو محظوظ کیا۔

اسناد و شیلڈز کی تقسیم
اختتام پر معزز مہمانوں کو شیلڈز اور طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ ڈین فیکلٹی آف ہیومینٹیز پروفیسر ڈاکٹر نوید جمیل ملک نے شعبہ اردو کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

8 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

9 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

11 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

11 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

11 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

12 گھنٹے ago