KPK Government
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں نویں سے بارہویں جماعت تک "نیشنل کریکلم آف پاکستان 2026” نافذ کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف کریکلم اینڈ ٹیچر ایجوکیشن خیبرپختونخوا کے مطابق اس نئے نصاب کا عمل درآمد تعلیمی سال 2027ء سے ہو گا۔
اعلامیے کے اہم نکات درج ذیل ہیں
شامل مضامین
قومی نصاب 2026ء کے مطابق انگریزی، اردو، ریاضی، کمپیوٹر سائنس، کیمسٹری، حیاتیات، فزکس اور جنرل سائنس کے مضامین نویں سے بارہویں جماعت تک نافذ کیے جائیں گے، جبکہ جنرل سائنس کا اطلاق نویں اور دسویں جماعت تک ہو گا۔
یونیورسٹی آف بونیر میں 2 روز ہ ٹریننگ اختتام پذیر، سرٹیفیکیٹس تقسیم
نصابی کتب اور امتحانات: خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ نویں سے بارہویں جماعت تک کی درسی کتب تیار یا ان کی نظرثانی کرے گا، جبکہ تمام بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسی نئے نصاب کے مطابق امتحانات کا انعقاد کریں گے۔
این او سی (NOC) لازمی
سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور پرائیویٹ پبلشرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ کتب کی اشاعت اور تقسیم سے قبل ڈائریکٹوریٹ آف کریکلم اینڈ ٹیچر ایجوکیشن سے منظوری اور DCTE سے NOC حاصل کرنا لازم ہو گا۔
خلاف ورزی پر کارروائی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے متعلقہ اداروں، پبلشرز اور فرامز کے خلاف "خیبرپختونخوا سپرویژن آف کریکلم، ٹیکسٹ بکس اینڈ مینٹیننس آف اسٹینڈرڈز آف ایجوکیشن ایکٹ 2011” کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…