اہم ترین

طلبہ حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کا رحیم یار خان سے لاہور ‘روڈ کارواں’ کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر...

کراچی, فرسٹ ایئر سالانہ نتائج 2026 کا نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت اعلان

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین...

کراچی یونیورسٹی,مستحق طلبہ اور فیکلٹی آف آرٹس کے لیے 5 کروڑ کے اینڈومنٹ فنڈ کا قیام

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر...

طلبہ میں سائنسی سوچ کےفروغ کیلئے سندھ میں ساڑھے 8 ہزار سائنس اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور...

یونیورسٹی آف بونیر میں 2 روز ہ ٹریننگ اختتام پذیر، سرٹیفیکیٹس تقسیم

بونیر (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف بونیر میں "بین” اور "آفاق” کے اشتراک سے تعلیمی معیار کی بہتری کے حوالے سے منعقدہ دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی۔ اختتامی تقریب کے موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر جمشید علی اور صدر بین نثار احمد خان نے ٹریننگ مکمل کرنے والے شرکاء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر جمشید علی اور صدر بین نثار احمد خان نے کہا کہ اے آئی  اور کمپیوٹر کے اس جدید دور میں والدین کو اپنے بچوں کی بہتر تربیت اور جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی معیار کی بلندی کے لیے اساتذہ اور والدین کی مشترکہ کوششیں اور نگرانی انتہائی اہم ہے۔

دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ میں مختلف نجی اور سرکاری سکولوں کے پرنسپلز، ڈائریکٹرز اور خواتین سٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔