Categories: تازہ ترین

گورنمنٹ گریجویٹ کالج چونا منڈی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، ہونہار سکالرشپ کی منظوری ، فیسوں میں اضافے کی تجویز مسترد

لاہور (سپیشل رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی مشترکہ زیرِ صدارت گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومن چونا منڈی کے بورڈ آف گورنرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ادارے کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور طالبات کی سہولیات و تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس کے اہم فیصلوں کے نکات درج ذیل ہیں

ہونہار سکالرشپ کی منظوری وزیر تعلیم اور وزیر اطلاعات نے چونا منڈی کالج کی ان تمام طالبات کو ‘ہونہار سکالرشپ’ دینے کی منظوری دے دی جنہوں نے اس کے لیے اپلائی کیا تھا۔

فیسوں میں اضافے کی مخالفت بورڈ آف گورنرز نے کالج مینجمنٹ کی جانب سے فیسیں بڑھانے کی سفارش کو سختی سے رد کر دیا۔

دفتری امور کی بہتری, اعلیٰ تعلیمی اداروں کے افسران و فیکلٹی کے لیے ٹریننگ پروگرام کا فیصل

سکلز کورسز اور میوزک ٹیچرطالبات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے سکلز ڈویلپمنٹ کورسز کے آغاز کی منظوری دی گئی، جبکہ وزیر تعلیم نے کالج میں میوزک ٹیچر تعینا ت کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مالیاتی شفافیت اور ڈیجیٹلائزیشن کالج میں تمام ادائیگیوں کے نظام کو فوری ڈیجیٹل کرنے اور سابقہ تمام مالیاتی ادائیگیوں کے باقاعدہ آڈٹ کی ہدایات جاری کی گئیں۔

سیکیورٹی اور سٹاف کی بہتری کالج میں خواتین خاکروب اور خاتون کیئر ٹیکر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر عظمیٰ بخاری نے ہدایت کی کہ صبح اور دوپہر کے اوقات میں گرلز کالج کے اطراف غیر ضروری افراد کی آمد و رفت کو سختی سے روکا جائے۔

وزیر تعلیم اور وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ کالج میں سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور غفلت پر سخت ایکشن ہو گا۔ علاوہ ازیں، انتظامیہ کو خبردار کیا گیا کہ اگر کالج کی انرولمنٹ (داخلو ں کی تعداد) میں بہتری نہ لائی گئی تو سخت فیصلے کیے جائیں گے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

9 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

10 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

12 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

12 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

12 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

13 گھنٹے ago