"پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ نتائج، پوزیشنز کا اعلان 22 ستمبر، باضابطہ رزلٹ 23 ستمبر”

>لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز  کے تحت منعقدہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق پوزیشن ہولڈر طلبہ کے ناموں کا اعلان 22 ستمبر کو شام 4:00 بجے کیا جائے گا، جبکہ تمام طلبہ و طالبات کے سالانہ نتائج کا باضابطہ اعلان 23 ستمبر کو صبح 10:00 بجے ہوگا
پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین  کے مطابق تمام تعلیمی بورڈزبشمول لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور اور ڈی جی خان نے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ 22 ستمبر کی شام نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے بورڈز کی جانب سے پریس کانفرنسز اور تقاریب منعقد کی جائیں گی۔
نتائج معلوم کرنے کے ذرائع (23 ستمبر صبح 10 بجے سے)

ویب پورٹل طلبہ اپنے متعلقہ بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر اپنا رول نمبر درج کر کے آن لائن رزلٹ دیکھ سکتے ہیں۔

ایس ایم ایس (SMS) سروس موبائل فون سے اپنا رول نمبر متعلقہ بورڈ کے مخصوص کوڈ پر بھیج کر منٹوں میں نتیجہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

آفیشل گزٹ تمام بورڈز کی جانب سے 23 ستمبر کو ہی ڈاون لوڈ ایبل پی ڈی ایف گزٹ بھی جاری کر دیا جائے گا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

8 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

9 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

11 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

11 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

11 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

12 گھنٹے ago