کے پی کے کی جامعات کے لیے 11 ارب روپے کا بجٹ بھونڈا مذاق ہے، پیوٹا
پشاور (یونیورسٹی رپورٹر) پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) نے خیبر پختونخوا کی 34 سرکاری یونیورسٹیوں کے لیے محض 11 ارب 80 کروڑ روپے کے بجٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ایک بھونڈا مذاق قرار دیا ہے۔
پیوٹا کے صدر ڈاکٹر ذاکر اللہ جان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبے کی قدیم ترین درسگاہ جامعہ پشاور مالی بحران کے شدید ترین دور سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پشاور یونیورسٹی نے گزشتہ سال کے دو مہینوں کی تنخواہیں اور پینشن رواں مالی سال 2026-27ء کی گرانٹ سے ادا کی ہیں، جبکہ اگست کی تنخواہ اور پینشن سے ملازمین تا حال محروم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جامعہ پشاور کا مستقبل اب ایک بڑا سوالیہ نشان بن چکا ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور یونیورسٹی انتظامیہ کی ابتر پالیسیوں پر عائد ہوتی ہے۔ ڈاکٹر ذاکر اللہ جان نے خبردار کیا کہ مالی عدم استحکام اور واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ملازمین کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو چکا ہے۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…