مردان (سپیشل رپورٹر)
وفاقی تحقیقاتی ادارے مردان نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایم ڈی کیٹ امتحانات میں طلباء کے نمبرز بڑھوانے کا دھندا کرنے والے جعل ساز گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق یہ گروہ ایم ڈی کیٹ کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء اور ان کے والدین کو زیادہ نمبرز دلوانے اور کامیابی کی ضمانت دینے کا جھانسہ دے کر بھاری رقم بٹورنے میں ملوث تھا۔ ملزمان کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تفتیش اور دیگر کارندوں کی تلاش
ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے برآمد ہونے والے موبائل فونز اور دیگر ڈیٹا کا تکنیکی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ مزید شواہد اور ثبوت اکٹھے کیے جا سکیں۔ اس گروہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری اور پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لیے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے انتظامیہ نے شہریوں اور بالخصوص ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں و والدین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس قسم کے جعل سازوں کے جھانسے میں نہ آئیں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی فوری طور پر حکام کو اطلاع دیں۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…