پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے ڈپلومہ ہولڈرز کے نتائج جاری کر دیے، ڈی اے ای کا تناسب 70.82 فیصد رہا

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے آپنے زیر انتظام ہونیوالے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرز،ڈپلومہ ان کامرس،ڈپلومہ ان ہوٹل آپریش۔ڈپلومہ ان سپیشل ایجوکیشن پہلے سالانہ امتحان 2026 کے رزلٹ کی اشاعت کر دی ہے۔ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرز میں 21929 طلبا وطالبات نے شرکت کی 15532 کامیاب قرار پائے

اور رزلٹ کا تناسب 70.82 فی صد رہا اسی طرح ڈپلومہ ان کامرس میں 8900 طلبہ شامل ہوے جسمیں سے 6410 پاس ہوے اور رزلٹ کا تناسب 72.02 فی صد رہا۔رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے مزید معلومات کے لیے بورڈ کی ویب سائٹ www.pbte.edu.pk وزٹ کی جا سکتی ہے۔ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرز میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ملتان کے نجف علی نے96فی صد نمبر لیکر صوبہ بھر میں

سکول ایجوکیشن نے ‘ایکسٹریم ہارڈ شپ’ کے تحت اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم 

پہلی پوزیشن،گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی بھکر کے محمد عمار خان نے 95.94 فی صد نمبر لیکر دوسری جبکہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی براے خواتین سرگودھا کی آرزو شاہد بھٹی نے 95.94 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ڈپلومہ ان کامرس میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ایمان فاطمہ نے 1195/1300 نمبر لیکر پہلی ،کنکوڈیا کالج الہ آباد کے سید حسین رضوان نے 1188/1300 لیکر دوسری جبکہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس منکیرہ کی مصباح پروین نے 1174/1300 نمبر لیکر پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی

 

چیرمین فنی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر فیصل محمود نے بٹن پریس کر کے رزلٹ کی باقاعدہ اشاعت کا اعلان کیا ۔سیکرٹری بورڈ چوہدری محمد حفیظ،کنٹرولر امتحانات ملک عرفان قاسم ۔ڈپٹی سیکرٹری حفیظ الرحمن ۔سسٹم اینالسٹ سیدہ فاطمہ اقبال،آڈٹ آفیسر چوہدری محمد عباس گجر ۔سینیر ریسرچ آفیسر شہزاد جاوید اور دوسرے افسران و ملازمین موجود تھے۔ چیرمین ڈاکٹر فیصل محمود نے کہا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ بالخصوص مشرق وسطی کے ممالک میں پنجاب ٹیکنیکل بورڈ کے فارغ التحصیل ڈپلومہ ہولڈرز ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بھر پور حصہ ڈالتے ہیں

۔ہم نے اسسمنٹ کے نظام کو مزید بہتر سے بہتر بنانا ہے تا کہ ہماری افرادی قوت کو انڈیا،بنگلہ دیش ،نیپال اور دوسرے ۔ممالک کے مقابلے میں ملازمت کے حصول میں ترجیح ملے۔چیرمین بورڈ نے کامیاب اُمیدواروں کو مبارکباد پیش کی اور امتحانی برانچوں اور کمپیوٹر سیکشن کے سٹاف کو مختصر مدت میں صاف شفاف رزلٹ کی تیاری اور اشاعت پر شاباش دی

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

7 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

8 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

9 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

10 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

10 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

10 گھنٹے ago