وزیرِ تعلیم کے حکم کے باوجود دو ماہ بعد بھی اسلامیہ کالج میں بائیومیٹرک سسٹم اپریشنل نہ ہو سکا

پشاور (سپیشل رپورٹر)
تاریخی تعلیمی ادارے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کی واضح ہدایات کے باوجود بائیومیٹرک حاضری کا سسٹم دو ماہ گزرنے کے بعد بھی فعال نہیں ہو سکا ہے۔ انتظامی غفلت اور عدم دلچسپی کے باعث جدید حاضری کے نظام کا اجراء مسلسل التوا کا شکار ہے
نان ٹیچنگ اسٹاف پیش پیش، اساتذہ اور آفیسرز کا بائیکاٹ

نادرا اور لاہور بورڈ کے درمیان معاہدہ , طلبہ کی رجسٹریشن اور اسناد کا نظام قومی شناختی ریکارڈ سے منسلک

ذرائع کے مطابق بائیومیٹرک سسٹم کے نفاذ کے لیے نان ٹیچنگ اسٹاف نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگست کے پہلے ہفتے میں ہی اپنی رجسٹریشن کے تمام مراحل مکمل کر لیے تھے۔ دوسری جانب ٹیچنگ اسٹاف (اساتذہ) اور یونیورسٹی کے اعلیٰ آفیسرز کی جانب سے روایتی لعل و عمل اور عدم تعاون کا رویہ برقرار ہے، جو اس سسٹم کو فعال کرنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے

نظم و ضبط متاثر ہونے کا خدشہ
بائیومیٹرک حاضری کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر کے باعث یونیورسٹی کے انتظامی اور تعلیمی نظم و ضبط پر سنگین سوالات اٹھنے لگے ہیں تعلیمی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے عناصر کا محاسبہ کیا جائے اور سسٹم کو فوری طور پر فعال بنایا جائے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

8 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

9 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

11 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

11 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

11 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

12 گھنٹے ago