کراچی (ایجوکیشن رپورٹر)داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے مقامی سطح پر تیار کردہ ماحول دوست ”ایش پلاسٹک“ ٹیکنالوجی نے ملک کی دفاعی صنعت کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ہے۔
داؤد سنز آرمری کے مالک نور الدین داؤد نے اس نایاب ٹیکنالوجی کے پہلے ممکنہ خریدار کی حیثیت سے داؤد یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
”ایش پلاسٹک“ ایک اختراعی اور جدید مرکب مواد ہے، جسے تھرمل پاور پلانٹس میں کوئلے کے احتراق سے حاصل ہونے والی راکھ (Bottom Ash) اور فضول/ضائع شدہ پلاسٹک کی ری سائیکلنگ سے تیار کیا گیا ہے۔ اس ماحول دوست اقدام کا بنیادی مقصد صنعتی فضلے کو مؤثر انداز میں کارآمد، انتہائی پائیدار، کم وزن اور کم لاگت مرکب میں تبدیل کرنا ہے۔
جامعہ کے دورے کے موقع پر نور الدین داؤد نے داؤد یونیورسٹی کی وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین (ستارہِ امتیاز، تمغہِ امتیاز) سے خصوصی ملاقات کی۔ بعد ازاں ڈاکٹر عبدالفتاح سومرو، ڈاکٹر راشد مصطفیٰ کورائی اور ڈاکٹر عبدالرؤف کے ساتھ ایک اہم نشست میں اس ٹیکنالوجی کی تکنیکی باریکیوں اور تجارتی صلاحیتوں پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے یونیورسٹی کی جدید لیبارٹریز اور تحقیقی سہولیات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا اور ”ایش پلاسٹک“ ٹیکنالوجی کے عملی اطلاق اور مستقبل کی شراکت داری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…