تعلیمی بورڈ کوہاٹ، جوابی کاپیوں میں ٹیمپرنگ ، کنٹرولر معطل

پشاور (ایجوکیشن رپورٹر)
کوہاٹ تعلیمی بورڈ میں امتحانی امور اور ریکارڈ میں مبینہ بدعنوانی اور قواعد کی سنگین خلاف ورزیوں پر حکام نے فوری اقدام کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات کو معطل کر دیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں 42 طلبہ کی جوابی کاپیوں میں غیر قانونی رد و بدل ثابت ہونے پر دیگر ذمہ دار افسران کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کوہاٹ بورڈ کے خفیہ اور امتحانی شعبے میں بے قاعدگیوں کی مسلسل موصول ہونے والی شکایات پر اعلیٰ حکام نے انکوائری کا حکم دیا تھا۔ ابتدائی چھان بین کے دوران سنسنی خیز انکشاف ہوا کہ 42 طلبہ کو غیر قانونی فائدہ پہنچانے اور ان کے نمبرز بڑھانے کے لیے انسر شیٹس میں رد و بدل (ٹیمپرنگ) کی گئی تھی۔

معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے کنٹرولر امتحانات کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ تحقیقات کا دائرہ بورڈ کے دیگر شعبوں اور عملے تک پھیلا دیا گیا ہے۔ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ واقعے میں ملوث دیگر افسران اور اہلکاروں کی بھی نشاندہی کر لی گئی ہے جن کے خلاف عنقریب سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کوہسار یونیورسٹی مری کی وی سی کے والد کی وفات، تعلیمی حلقوں کا گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار

تعلیمی حلقوں اور والدین تشویش میں مبتلا
اس انکشاف کے بعد تعلیمی حلقوں، اساتذہ اور والدین میں شدید تشویش اور بے چینی پھیل گئی ہے۔ تعلیمی ماہرین نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امتحانی نظام میں شفافیت اور میرٹ کی پامالی محنتی طلبہ کے مستقبل پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔

والدین اور تعلیمی تنظیموں نے اربابِ اختیار سے زوردار مطالبہ کیا ہے کہ انکوائری کو مکمل طور پر شفاف اور بے لاگ بنایا جائے اور اس سنگین بے ضابطگی میں ملوث تمام بااثر کرداروں کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی امتحانی شفافیت کو نقصان نہ پہنچا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کیس کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور آئندہ چند روز میں مزید گرفتاریوں اور معطلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

8 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

9 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

11 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

11 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

11 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

12 گھنٹے ago