Categories: بریکنگ نیوز

سیاسی دباؤ اور دھمکیاں، بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر پروفیسر حسین مہدی مستعفی

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر) بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں جاری شدید انتظامی بحران اور بیرونی مداخلت کے باعث یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر حسین مہدی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

استعفے کی وجوہات اور وائس چانسلر کا موقفاپنے استعفے کے حوالے سے موقف اختیار کرتے ہوئے پروفیسر حسین مہدی کا کہنا تھا کہ جامعہ میں سیاسی اور جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے مسلسل شدید دباؤ ڈالا جا رہا تھا، جس کے باعث وہ اپنے فرائض آزادانہ اور شفاف انداز میں سرانجام دینے سے قاصر تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی وہ کئی مرتبہ حکومتِ سندھ کو ان درپیش مسائل اور اپنے تحفظات سے باضابطہ طور پر آگاہ کر چکے تھے، تاہم ان کے خدشات کا سدِباب نہ ہو سکا۔

ذرائع کے سنسنی خیز انکشافات دوسری جانب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وائس چانسلر کا استعفیٰ اچانک سامنے نہیں آیا بلکہ اس کی بنیادی وجہ یونیورسٹی کے اندر انتظامی اصلاحات اور بدعنوانی کے خلاف جاری کارروائیاں تھیں۔
ذرائع کے مطابق

مری، اسکول وین کھائی میں جا گری، آگ بھڑکنے سے 10 بچے جھلس کر زخمی

گھوسٹ ملازمین اور ہراسانی کے خلاف ایکشن وائس چانسلر پروفیسر حسین مہدی نے یونیورسٹی میں موجود غیر فعال (گھوسٹ) ملازمین اور ہراسانی کے معاملات میں ملوث بااثر افسران کے خلاف سخت قانونی و انتظامی کارروائی کا آغاز کر رکھا تھا۔

بلیک میلنگ اور دھمکیاںان اقدامات کے ردِعمل میں مخالف دھڑوں اور بااثر عناصر کی جانب سے وائس چانسلر پر شدید دباؤ ڈالا گیا اور انہیں خبردار کیا گیا کہ اگر وہ اپنے فیصلوں سے پیچھے نہ ہٹے تو ان پر ہراسانی کے من گھڑت اور جھوٹے الزامات عائد کر کے انہیں زبردستی عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

مسلسل درپیش اخلاقی و سیاسی دباؤ اور دھمکیوں کے بعد بالآخر وائس چانسلر نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ حکومتِ سندھ کی جانب سے فی الحال اس استعفے کو منظور کیے جانے یا نئے وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

7 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

8 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

10 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

10 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

10 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

11 گھنٹے ago