صوابی (نامہ نگار)ضلع صوابی کے علاقے گدون، گندف میں واقع گورنمنٹ پرائمری اسکول مولا خیل کو اراضی کے مالک کی جانب سے مبینہ طور پر تالا لگا دیا گیا ہے، جس کے باعث تقریباً 410 طلبہ اور اساتذہ اسکول کے باہر کھڑے رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسکول کے لیے زمین فراہم کرنے والے اراضی مالک، جو کہ سابق ریٹائرڈ کلاس فور ملازم بھی ہیں، کا موقف ہے
کہ زمین دینے کے بدلے ان کے بیٹے کو اسکول میں ملازمت دی جائے۔ مطالبہ پورا نہ ہونے پر انہوں نے اسکول کو تالا لگا دیا جس سے بچوں کے مستقبل پر خطرات منڈلانے لگے ہیں۔
لاہور کےسرکاری سکولوں میں میرٹ کے خلاف بھرتیاں، محکمانہ کارروائی شروع
اس صورتحال پر طلبہ کے والدین اور اہل علاقہ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی انتظامی یا اراضی تنازع کی وجہ سے بچوں کی تعلیم کا حرج نہیں ہونا چاہیے۔
والدین اور اہل علاقہ نے محکمہ تعلیم صوابی اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ
معاملے کا فوری نوٹس لے کر اسکول کا تالا کھلوایا جائے اور تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جائیں۔
متعلقہ فریقین کا موقف سن کر قانونی و انتظامی طریقہ کار کے مطابق مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے۔
طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو مزید متاثر ہونے سے بچانے کے لیے فوری کارروائی کی جائے۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…