جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل

کراچی(ایجو کیشن رپورٹر) ملک کی سب سے بڑی درسگاہ، جامعہ کراچی کے مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کے عمل میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سرچ کمیٹی کی جانب سے تجویز کردہ تینوں ٹاپ امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کر لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جن امیدواروں کے انٹرویو لیے گئے ان میں اقراء یونیورسٹی کے سابق اور کراچی میٹروپولٹن یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلرڈاکٹر وسیم قاضی، گورنمنٹ کالج حیدرآباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر و سابق رجسٹرار جامعہ کراچی

ایچ ای سی کی طلبہ کو ہدایت، ٹرانس نیشنل ایجوکیشن پروگراموں میں داخلے سے قبل باضابطہ منظوری کی تصدیق کریں

ڈاکٹر معظم علی خان اور جامعہ بلوچستان کے سابق وائس چانسلر و قائد اعظم یونیورسٹی کے موجودہ رجسٹرار ڈاکٹر شفیق الرحمان شامل ہیں۔سرچ کمیٹی کی جانب سے شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کے نمبرز درج ذیل ہیں

ڈاکٹر وسیم قاضی 86 نمبر

ڈاکٹر معظم علی خان 74 نمبر

ڈاکٹر شفیق الرحمان 71 نمبر

واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں وائس چانسلر کی نشست 28 جولائی کو سابق وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کو دوسری مدت کے لیے توسیع نہ ملنے کے بعد سے خالی ہے،

جس کے باعث یونیورسٹی اس وقت ایڈہاک ازم کا شکار ہے۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد جلد ہی نئے وائس چانسلر کے نام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

6 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

7 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

9 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

9 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

10 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

10 گھنٹے ago