صوبائی وزیر تعلیم کا سکول میں ہفتہ وار لیکچر،یوم اساتذہ پر کیک بھی کاٹا

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اپنے طے شدہ ہفتہ وار لیکچر کے سلسلہ میں گورنمنٹ اسکول لدھر پہنچ گئے، جہاں اسکول کی طالبات اور اساتذہ نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔
دورے کی تفصیلات

طالبات کا استقبال اسکول کی بچیوں نے وزیر تعلیم کو "بیسٹ ٹیچر” قرار دیتے ہوئے پھول اور تہنیتی کارڈز پیش کیے اور انہیں یومِ اساتذہ کی مبارکباد دی۔

اساتذہ کو سہولیات اور سازگار ماحول فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو

کیک کاٹنے کی تقریب یومِ اساتذہ (ٹیچر ڈے) کی مناسبت سے وزیر تعلیم نے اسکول کی طالبات کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔

اساتذہ کی پذیرائی رانا سکندر حیات نے اسکول کی ہر کلاس میں جا کر اساتذہ کو احتراماً پھول پیش کیے اور اپنی ذاتی جیب سے تمام اساتذہ اور عملے کے لیے ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا۔

تکریمِ اساتذہ پر لیکچر وزیر تعلیم نے کلاس رومز میں بچیوں کو اساتذہ کے احترام، ان کے مقام اور معاشرے میں ان کی اہمیت (تکریمِ اساتذہ) کے حوالے سے خصوصی لیکچر بھی دیا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

ایچ ای سی کی جانب سے ‘ممتاز قومی پروفیسر ایوارڈ 2026’ کے لیے نامزدگیاں طلب

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی سرکاری…

18 گھنٹے ago

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک دوسرے سالانہ امتحانات 2026 کا آغاز 6 اکتوبر سے ہو گا

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب بھر میں میٹرک (دہم و نہم) کے دوسرے سالانہ امتحانات…

19 گھنٹے ago

کےپی کے ، 8 یونیورسٹیوں میں وی سی تعینات،پی یو اساتذہ سے اربوں روپے کےفراڈ میں ملوث پروفیسر بھی وی سی تعینات

 پشاور (سپیشل رپورٹر) حکومتِ خیبر پختونخوا نے صوبے کی 8 اہم جامعات میں نئے وائس…

20 گھنٹے ago

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی: خریف 2026ء کے داخلوں کی آج آخری تاریخ

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں خزاں 2026ء سمسٹر کے فیس ٹو…

1 دن ago

وزیراعلیٰ مریم کی ہدایت، پنجاب یونیورسٹی سمیت 28 سرکاری جامعات اور میڈیکل کالجوں میں ہاسٹلز کی تعمیر کا فیصلہ

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) حکومتِ پنجاب نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم طلبہ کو معیاری…

1 دن ago

پروفیسر عبدالجلیل خان نے بطور وی سی خیبر میڈیکل یونیورسٹی کا چارج سنبھال لیا

پشاور (سپیشل رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر عبدالجلیل خان نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی  خیبر پختونخوا کے پانچویں وائس…

1 دن ago