اہم ترین

محکمہ تعلیم پنجاب 907 مرد و خواتین اساتذہ کو مصنوعی ذہانت کی تربیت دے گا

بھلوال (نمائندہ حصوصی) محکمہ تعلیم پنجاب ضلع سرگودھا کے...

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کانووکیشن، 1439 گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم

راولپنڈی (ایجوکیشن رپورٹر) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کا 23...

پاکستانی طلبہ ایسوسی ایشن ترکیہ کے زیر اہتمام اورینٹیشن ڈے

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پاکستانی طلبہ ایسوسی ایشن ترکیہ  نے...

ایبٹ آباد، جامعہ کامسیٹس کے 300 طلبہ کے وظائف التوا کا شکار

ایبٹ آباد (ایجوکیشن رپورٹر) کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کے...

صوبائی وزیر تعلیم کا سکول میں ہفتہ وار لیکچر،یوم اساتذہ پر کیک بھی کاٹا

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اپنے طے شدہ ہفتہ وار لیکچر کے سلسلہ میں گورنمنٹ اسکول لدھر پہنچ گئے، جہاں اسکول کی طالبات اور اساتذہ نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔
دورے کی تفصیلات

طالبات کا استقبال اسکول کی بچیوں نے وزیر تعلیم کو "بیسٹ ٹیچر” قرار دیتے ہوئے پھول اور تہنیتی کارڈز پیش کیے اور انہیں یومِ اساتذہ کی مبارکباد دی۔

اساتذہ کو سہولیات اور سازگار ماحول فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو

کیک کاٹنے کی تقریب یومِ اساتذہ (ٹیچر ڈے) کی مناسبت سے وزیر تعلیم نے اسکول کی طالبات کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔

اساتذہ کی پذیرائی رانا سکندر حیات نے اسکول کی ہر کلاس میں جا کر اساتذہ کو احتراماً پھول پیش کیے اور اپنی ذاتی جیب سے تمام اساتذہ اور عملے کے لیے ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا۔

تکریمِ اساتذہ پر لیکچر وزیر تعلیم نے کلاس رومز میں بچیوں کو اساتذہ کے احترام، ان کے مقام اور معاشرے میں ان کی اہمیت (تکریمِ اساتذہ) کے حوالے سے خصوصی لیکچر بھی دیا۔