Categories: کالجز

خان گڑھ،  گورنمنٹ گرلز کالج کی طالبات کے لیے سفری سہولت کا دیرینہ مطالبہ پورا، بس کا افتتاح

خان گڑھ (نمائندہ حصوصی) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خان گڑھ کی طالبات کے لیے سفری سہولت کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔ ایم پی

اے پی پی 271 سردار محمد عون حمید ڈوگر نے کالج بس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر انہوں نے طالبات کو بس میں

سوار کرایا اور خود بس چلا کر خان گڑھ شہر کا چکر بھی لگایا۔

تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز مظفرگڑھ ملک عبدالرحمٰن کھاکھی اور کالج پرنسپل فرح زیبابسمت اساتذہ، طالبات اور معززینِ علاقہ نے

شرکت کی۔ اس موقع پر سردار عون حمید ڈوگر نے کہا کہ طالبات کو محفوظ، باعزت اور آسان سفری سہولیات کی فراہمی حکومت کی

ترجیحات میں شامل ہے، جس سے دور دراز علاقوں سے آنے والی طالبات کے لیے تعلیم کا حصول آسان ہوگا۔ انہوں نے انتظامیہ کی درخواست

پر خان گڑھ اور شاہ جمال گرلز کالجز کے لیے جلد آئی ٹی لیبز فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی: خریف 2026ء کے داخلوں کی آج آخری تاریخ

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں خزاں 2026ء سمسٹر کے فیس ٹو…

7 منٹس ago

وزیراعلیٰ مریم کی ہدایت، پنجاب یونیورسٹی سمیت 28 سرکاری جامعات اور میڈیکل کالجوں میں ہاسٹلز کی تعمیر کا فیصلہ

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) حکومتِ پنجاب نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم طلبہ کو معیاری…

34 منٹس ago

پروفیسر عبدالجلیل خان نے بطور وی سی خیبر میڈیکل یونیورسٹی کا چارج سنبھال لیا

پشاور (سپیشل رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر عبدالجلیل خان نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی  خیبر پختونخوا کے پانچویں وائس…

37 منٹس ago

کوئٹہ، گرلز کالج میں ہنگامہ آرائی اور چوکیدار پر تشدد، وکیل سمیت دیگر پر مقدمہ درج

کوئٹہ (ایجوکیشن رپورٹر) گلستان روڈ پر واقع گورنمنٹ گرلز کالج میں طالبہ کو مقررہ وقت…

51 منٹس ago

بلوچستان حکومت کا عالمی جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس کا اعلان، درخواستیں طلب

کوئٹہ (ایجوکیشن رپورٹر) حکومتِ بلوچستان نے ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (بی ای ای ایف) کے تحت…

1 گھنٹہ ago

عالمی یومِ اساتذہ،  صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا اساتذہ کو خراجِ تحسین، شعبہ تدریس کی مضبوطی پر زور

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری…

2 گھنٹے ago