لانگ مارچ کے پیش نظر پشاور اور ایبٹ آباد بورڈز کے میٹرک امتحانات ملتوی

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) پی ٹی آئی کے متوقع لانگ مارچ کے باعث امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی بورڈ پشاور اور ایبٹ آباد کے زیر اہتمام آج سے شروع ہونے والے میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں

پشاور  اور ایبٹ آباد بورڈ کے اعلامیے کے مطابق، ایس ایس سی سالانہ دوم، اورینٹل لینگویجز اور میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات کے وہ پرچے جو مذکورہ تاریخوں پر شیڈول تھے، انہیں تاحکم ثانی ملتوی کر دیا گیا ہے کنٹرولر امتحانات نے واضح کیا ہے کہ ملتوی کیے گئے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

پنجاب بھر میں میٹرک کے دوسرے سالانہ2026 امتحانات کا آج سے آغاز

بورڈ انتظامیہ نے مزید کہا ہے کہ 10 اکتوبر تک ملتوی ہونے والے پرچوں کے علاوہ، 10 اکتوبر کے بعد کے تمام پرچے پہلے سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ اور مقررہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے

تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی تیاری جاری رکھیں اور امتحانات کے حوالے سے مزید معلومات اور ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخوں سے متعلق بورڈ کے سرکاری اعلانات سے باخبر رہیں

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

کے پی کے، 14 ہزار سے زائد اساتذہ کے لیے خوشخبری، مستقلی کے ترمیمی بل سے قانونی پیچیدگیاں ختم

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں خدمات انجام دینے والے…

10 گھنٹے ago

لاہور کی 5 تحصیلوں میں 55 موبائل ای-لائبریریاں متحرک کرنے کا فیصلہ

لاہور (سپیشل رپورٹر)لاہور انتظامیہ اور محکمہ تعلیم نے آؤٹ آف اسکول بچوں کو تعلیم کے…

11 گھنٹے ago

کلاس روم سے لے کر کائنات تک، سندھ میں بڑے پیمانے پر سکولوں میں STREAM فیسٹیولز کے انعقاد کا فیصلہ

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدارت سندھ…

12 گھنٹے ago

بیرونِ ملک کے میڈیکل طلبہ کے لیے نیشنل رجسٹریشن امتحان ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل  نے میڈیکل طلبہ کے لیے 11…

14 گھنٹے ago

راولپنڈی، ڈھوک نجو میں مدرسے جانے والی 15 سالہ لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

راولپنڈی (نمائندہ حصوصی) خیابانِ سرسید، ڈھوک نجو میں مدرسے جانے والی 15 سالہ لڑکی کو…

14 گھنٹے ago

کے پی کے میں محکمہ تعلیم کا بھرتیاں 31 اکتوبر تک مکمل کرنے کا حکم

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے صوبے کے…

14 گھنٹے ago