اہم ترین

پنجاب بھر میں میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز...

9تعلیمی بورڈز کے اربوں روپے کے فنڈز کی منتقلی کا معاملہ، حکومت کی مجوزہ ترمیمی سمری کی مذمت

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب بورڈز ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی...

سوئمنگ پول میں ڈوبنےوالے طالب علم کے ساتھیوں کی جانب سےشفاف تحقیقات کا مطالبہ

لاہور (کرائم رپورٹر) علامہ اقبال میڈیکل کالج  لاہور کے تھرڈ...

 یونیورسٹی لاڑکانہ کے طلبہ کی شجرکاری مہم،  شہر اور گردونواح میں 3000 پودے لگا دیے گئے

لاڑکانہ (ایجو کیشن رپورٹر) شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ...

پنجاب بھر میں میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے زیرِ اہتمام میٹرک (دہم و نہم) کے دوسرے سالانہ امتحانات کا آغاز آج سے ہو گیا ہے، تعلیمی بورڈ لاہور میں مجموعی طور پر 64 ہزار 983 امیدوار شرکت کر رہے ہیں۔

امتحانات کے پہلے روز پہلی شفٹ میں ایجوکیشن، القرآن اور جیومیٹریکل ڈرائنگ کے پرچے لیے جا رہے ہیں، جبکہ دوسری شفٹ میں تاریخِ پاکستان، تاریخِ اسلام اور غذا و غذائیت کے پرچے منعقد ہوں گے۔

ایم ڈی کیٹ میں بے ضابطگیوں کی شکایات، پی ایم ڈی سی کو 15 روز میں تحقیقات کا حکم

پنجاب کے تمام 09 تعلیمی بورڈز امتحانات صوبے کے درج ذیل تمام 09 تعلیمی بورڈز کے تحت یکساں طور پر منعقد کیے جا رہے ہیں

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، لاہور

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، فیصل آباد

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ملتان

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، گوجرانوالہ

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، سرگودھا

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، بہاولپور

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ساہیوال

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ڈیرہ غازی خان

امتحانات کو شفاف، پرامن اور منظم انداز میں یقینی بنانے کے لیے تمام تعلیمی بورڈز کے امتحانی مراکز کے گرد دفعہ 144 نافذ العمل کر دی گئی ہے۔ اس دوران امتحانی مراکز کے ارد گرد غیر متعلقہ افراد کے داخلے، ہجوم بنانے اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی پر مکمل پابندی ہوگی تاکہ طلبہ کو پرسکون ماحول فراہم کیا جا سکے۔