جامعہ کراچی، سابق قائم مقام وی سی کے دور میں امتحانی نتائج میں ردوبدل کا انکشاف

کراچی (نیٹ نیوز) جامعہ کراچی کے حال ہی میں سبکدوش ہونے والے قائم مقام وائس چانسلر کے دو ماہ کے مختصر عرصے میں امتحانی نتائج

میں بڑے پیمانے پر ردوبدل اور فرضی اسکروٹنی کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ شعبہ امتحانات نے رئیس کلیہ قانون کی تحریری

سفارش اور قائم مقام وائس چانسلر کی منظوری سے ایس ایم لا کالج اور اسلامیہ لا کالج کے 150 سے زائد فیل طلبہ کو بی اے ایل ایل بی

میں کم از کم 2 مضامین میں پاس کر دیا، جن میں سے متعدد کے پرچوں میں صفر یا کم نمبرز تھے جنہیں 50 سے 65 نمبرز دیے گئے

 

کےپی کے ، 8 یونیورسٹیوں میں وی سی تعینات،پی یو اساتذہ سے اربوں روپے کےفراڈ میں ملوث پروفیسر بھی وی سی تعینات

 

ذرائع کے مطابق سابق مستقل وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے اپنے دور میں اجتماعی درخواستوں پر اسکروٹنی کو قوانین کے خلاف قرار

دے کر روک دیا تھا، تاہم ان کے بعد فرضی اسکروٹنی کمیٹی تشکیل دے کر منظوری لی گئی۔ رئیس کلیہ قانون بیرسٹر سرفراز میتلو کے

مطابق نتائج کی تبدیلی قانونی طریقہ کار کے تحت ہوئی تاکہ 89 فیصد فیل طلبہ کی زیادہ سختی کو کم کیا جا سکے، جبکہ ناظم امتحانات

ڈاکٹر یاسر نے معاملے کی صحتیابی اور کسی فیل طالب علم کو پاس کرنے کی تردید کی ہے۔ یہ تمام تر صورتحال نئے وائس چانسلر ڈاکٹر

وسیم قاضی کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

کے پی کے، 14 ہزار سے زائد اساتذہ کے لیے خوشخبری، مستقلی کے ترمیمی بل سے قانونی پیچیدگیاں ختم

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں خدمات انجام دینے والے…

10 گھنٹے ago

لاہور کی 5 تحصیلوں میں 55 موبائل ای-لائبریریاں متحرک کرنے کا فیصلہ

لاہور (سپیشل رپورٹر)لاہور انتظامیہ اور محکمہ تعلیم نے آؤٹ آف اسکول بچوں کو تعلیم کے…

11 گھنٹے ago

کلاس روم سے لے کر کائنات تک، سندھ میں بڑے پیمانے پر سکولوں میں STREAM فیسٹیولز کے انعقاد کا فیصلہ

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدارت سندھ…

12 گھنٹے ago

بیرونِ ملک کے میڈیکل طلبہ کے لیے نیشنل رجسٹریشن امتحان ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل  نے میڈیکل طلبہ کے لیے 11…

14 گھنٹے ago

راولپنڈی، ڈھوک نجو میں مدرسے جانے والی 15 سالہ لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

راولپنڈی (نمائندہ حصوصی) خیابانِ سرسید، ڈھوک نجو میں مدرسے جانے والی 15 سالہ لڑکی کو…

14 گھنٹے ago

کے پی کے میں محکمہ تعلیم کا بھرتیاں 31 اکتوبر تک مکمل کرنے کا حکم

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے صوبے کے…

14 گھنٹے ago