چینی یونیورسٹی کے وفد کا بحریہ یونیورسٹی کا دورہ، مشترکہ پی ایچ ڈی پروگرام پر بریفنگ

اسلام آباد (ایجوکیشن ریورٹر) چین کی فوڈان یونیورسٹی کے 6 رکنی اعلیٰ سطح کے وفد نےایسوسی ایٹ وائس پریذیڈنٹ چن یان کی قیادت میں بحریہ یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وفد نے خصوصی معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا، جو فوڈان یونیورسٹی، شنگھائی جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی اور ٹونگ جی یونیورسٹی کا ایک مشترکہ بین الاقوامی ڈاکٹریٹ داخلہ پروگرام ہے
سیشن کے دوران فیکلٹی ممبران، محققین اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو ریاضی، فزکس، کیمسٹری اور لائف سائنسز جیسے اہم شعبوں میں پی ایچ ڈی کی تعلیم و تحقیق کے موقعوں پر تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ وفد نے بحریہ یونیورسٹی کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے تعلیمی شعبوں اور مستقبل میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس نشست میں اسلام آباد، راولپنڈی سمیت بحریہ یونیورسٹی کے لاہور اور کراچی کیمپسز کے اساتذہ و طلبہ نے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی، جبکہ دورے کا اختتام کیک کاٹنے اور تحائف کے تبادلے کے ساتھ ہوا

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

کے پی کے، 14 ہزار سے زائد اساتذہ کے لیے خوشخبری، مستقلی کے ترمیمی بل سے قانونی پیچیدگیاں ختم

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں خدمات انجام دینے والے…

10 گھنٹے ago

لاہور کی 5 تحصیلوں میں 55 موبائل ای-لائبریریاں متحرک کرنے کا فیصلہ

لاہور (سپیشل رپورٹر)لاہور انتظامیہ اور محکمہ تعلیم نے آؤٹ آف اسکول بچوں کو تعلیم کے…

11 گھنٹے ago

کلاس روم سے لے کر کائنات تک، سندھ میں بڑے پیمانے پر سکولوں میں STREAM فیسٹیولز کے انعقاد کا فیصلہ

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدارت سندھ…

12 گھنٹے ago

بیرونِ ملک کے میڈیکل طلبہ کے لیے نیشنل رجسٹریشن امتحان ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل  نے میڈیکل طلبہ کے لیے 11…

14 گھنٹے ago

راولپنڈی، ڈھوک نجو میں مدرسے جانے والی 15 سالہ لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

راولپنڈی (نمائندہ حصوصی) خیابانِ سرسید، ڈھوک نجو میں مدرسے جانے والی 15 سالہ لڑکی کو…

14 گھنٹے ago

کے پی کے میں محکمہ تعلیم کا بھرتیاں 31 اکتوبر تک مکمل کرنے کا حکم

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے صوبے کے…

14 گھنٹے ago