پشاور (کورٹ رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے منعقدہ سول ججز کے امتحانات کے نتائج اور پرچوں کی جانچ پڑتال کے طریقہ کار پر اٹھنے والے سوالات کے بعد کمیشن سے جواب طلب کر لیا ہے
عدالتِ عالیہ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فہیم ولی پر مشتمل بنچ نے پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امین الرحمن یوسفزئی اور دیگر درخواست گزاروں کی جانب سے دائر کردہ الگ الگ رٹ پٹیشنز پر سماعت کی ان درخواستوں میں خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن، صوبائی حکومت کے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور پشاور ہائیکورٹ کے رجسٹرار سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے
جامعہ کراچی، سابق قائم مقام وی سی کے دور میں امتحانی نتائج میں ردوبدل کا انکشاف
سماعت کے دوران بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ سول ججز/جوڈیشل مجسٹریٹس کی 105 اسامیوں کے لیے منعقدہ تحریری امتحان میں کُل 1024 امیدوار شریک ہوئے، لیکن کمیشن کے نتائج کے مطابق صرف 3 امیدوار ہی کامیاب قرار پائےدرخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ مسلسل تین امتحانات میں اتنی کم تعداد میں امیدواروں کی کامیابی امتحانی نظام، امتحانی پرچوں کی جانچ پڑتال کے طریقہ کار اور کمیشن کے شفافیت پر سنجیدہ سوالات اٹھاتی ہے
دوسری جانب، شبقدر کی رہائشی ایک امیدوار، ملائکہ ظفر نے بھی عدالت سے رجوع کیا ہے انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ سائیکالوجی میں بی ایس کی گولڈ میڈلسٹ ہیں اور انہوں نے سول ججز کے تحریری امتحان کے دیگر پرچوں میں بھی شاندار نمبر حاصل کیے ہیں، لیکن انہیں انگریزی کے پرچے میں جان بوجھ کر صرف 25 نمبر دیے گئے ہیں۔
ان کی درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ عدالت عالیہ انگریزی پرچے کے تمام ریکارڈ کو محفوظ رکھنے اور ان کی جوابی کاپی کی جانچ غیر جانبدار ماہرین سے دوبارہ کرانے کا حکم جاری کرے۔ پشاور ہائیکورٹ نے دونوں درخواستوں پر ابتدائی سماعت کے بعد متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے
پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں خدمات انجام دینے والے…
لاہور (سپیشل رپورٹر)لاہور انتظامیہ اور محکمہ تعلیم نے آؤٹ آف اسکول بچوں کو تعلیم کے…
کراچی (ایجو کیشن رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدارت سندھ…
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل طلبہ کے لیے 11…
راولپنڈی (نمائندہ حصوصی) خیابانِ سرسید، ڈھوک نجو میں مدرسے جانے والی 15 سالہ لڑکی کو…
پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے صوبے کے…