گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد،  اسموگ کےاسباب اور احتیاطی تدابیر پر آگاہی سیمینار

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے گرین یوتھ موومنٹ کلب اور شعبہ ماحولیاتی سائنسز کے زیرِ اہتمام

‘اسموگ کے اسباب، انسانی صحت پر اثرات اور احتیاطی تدابیر’ کے موضوع پر ایک آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔سیمینار کے دوران ماہرین نے

اسموگ کے مختلف پہلوؤں، خاص طور پر انسانی صحت اور نظامِ تنفس پر اس کے مضر اثرات اور ان سے بچنے کے لیے ضروری عملی

اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

 

چینی یونیورسٹی کے وفد کا بحریہ یونیورسٹی کا دورہ، مشترکہ پی ایچ ڈی پروگرام پر بریفنگ

 

اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے تعلیمی اداروں کے کردار کو اہم قرار دیا اور

نوجوان نسل میں ماحولیاتی شعور کی بیداری کی ضرورت پر زور دیا۔ سیمینار میں گرین یوتھ موومنٹ کلب کے فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر

صابر حسین، چیئرپرسن شعبہ ماحولیاتی سائنسز پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ یاسمین، ڈائریکٹر طلبہ امور پروفیسر ڈاکٹر ندیم سہیل، ڈپٹی ڈائریکٹر

ماحولیاتی تحفظ ایجنسی ڈاکٹر طاہر عباس اور فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شعیب احمد نے بھی شرکت کی

اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سیمینار کے اختتام پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا اور اسموگ گن کے ذریعے اسموگ کے تدارک کا عملی مظاہرہ

بھی کیا گیا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

کے پی کے، 14 ہزار سے زائد اساتذہ کے لیے خوشخبری، مستقلی کے ترمیمی بل سے قانونی پیچیدگیاں ختم

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں خدمات انجام دینے والے…

10 گھنٹے ago

لاہور کی 5 تحصیلوں میں 55 موبائل ای-لائبریریاں متحرک کرنے کا فیصلہ

لاہور (سپیشل رپورٹر)لاہور انتظامیہ اور محکمہ تعلیم نے آؤٹ آف اسکول بچوں کو تعلیم کے…

11 گھنٹے ago

کلاس روم سے لے کر کائنات تک، سندھ میں بڑے پیمانے پر سکولوں میں STREAM فیسٹیولز کے انعقاد کا فیصلہ

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدارت سندھ…

12 گھنٹے ago

بیرونِ ملک کے میڈیکل طلبہ کے لیے نیشنل رجسٹریشن امتحان ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل  نے میڈیکل طلبہ کے لیے 11…

14 گھنٹے ago

راولپنڈی، ڈھوک نجو میں مدرسے جانے والی 15 سالہ لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

راولپنڈی (نمائندہ حصوصی) خیابانِ سرسید، ڈھوک نجو میں مدرسے جانے والی 15 سالہ لڑکی کو…

14 گھنٹے ago

کے پی کے میں محکمہ تعلیم کا بھرتیاں 31 اکتوبر تک مکمل کرنے کا حکم

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے صوبے کے…

14 گھنٹے ago