Categories: تازہ ترین

لاہور کی 5 تحصیلوں میں 55 موبائل ای-لائبریریاں متحرک کرنے کا فیصلہ

لاہور (سپیشل رپورٹر)لاہور انتظامیہ اور محکمہ تعلیم نے آؤٹ آف اسکول بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے 20 کروڑ روپے کی بھاری لاگت سے ایک جدید ’لائبریری آن ویل‘  پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت جدید سہولیات سے لیس 55 الیکٹرک رکشے خریدے گئے ہیں۔

پروگرام کے مطابق لاہور کی 5 تحصیلوں میں 11، 11 الیکٹرک رکشے بطور موبائل لائبریری آپریشنل کیے جائیں گے، جو مختلف علاقاجات اور بستیوں میں جا کر آؤٹ آف اسکول بچوں تک تعلیم کی رسائی ممکن بنائیں گے۔ ان تمام لائبریریوں کے لیے ایک چارجنگ سنٹر پائلٹ اسکول میں قائم کیا جائے گا، جہاں سے الیکٹرک رکشے روزانہ چارج ہو کر اپنے مقررہ روٹس پر روانہ ہوں گے۔

جدید طرز پر تیار کردہ ان موبائل لائبریریوں کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ ان میں روایتی کاغذی کتابیں موجود نہیں ہوں گی، بلکہ ہر الیکٹرک رکشے میں 20، 20 جدید ٹیب اور ایک ایل ای ڈی  نصب کی گئی ہے۔ بچے ان ٹیبز کے ذریعے ای بکس  اور دیگر تعلیمی مواد سے مستفید ہو سکیں گے۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور اس تمام منصوبے کو آپریشنل رکھنے اور اس کے روزمرہ کے تمام اخراجات کی مکمل ذمہ داری برداشت کرے گی۔ تعلیمی حلقوں نے اس جدید انقلابی قدم کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے ڈراپ آؤٹ اور غیر سکول بچوں کی بڑی تعداد کو دوبارہ تعلیمی دھارے میں شامل کرنے میں مدد ملے گی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

کے پی کے، 14 ہزار سے زائد اساتذہ کے لیے خوشخبری، مستقلی کے ترمیمی بل سے قانونی پیچیدگیاں ختم

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں خدمات انجام دینے والے…

10 گھنٹے ago

کلاس روم سے لے کر کائنات تک، سندھ میں بڑے پیمانے پر سکولوں میں STREAM فیسٹیولز کے انعقاد کا فیصلہ

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدارت سندھ…

12 گھنٹے ago

بیرونِ ملک کے میڈیکل طلبہ کے لیے نیشنل رجسٹریشن امتحان ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل  نے میڈیکل طلبہ کے لیے 11…

14 گھنٹے ago

راولپنڈی، ڈھوک نجو میں مدرسے جانے والی 15 سالہ لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

راولپنڈی (نمائندہ حصوصی) خیابانِ سرسید، ڈھوک نجو میں مدرسے جانے والی 15 سالہ لڑکی کو…

14 گھنٹے ago

کے پی کے میں محکمہ تعلیم کا بھرتیاں 31 اکتوبر تک مکمل کرنے کا حکم

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے صوبے کے…

14 گھنٹے ago

خواتین یونیورسٹی ملتان میں ایک روزہ "بک فیئر 2026ء” کا انعقاد

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) خواتین یونیورسٹی ملتان میں نیشنل بک فاؤنڈیشن کے تعاون سے ایک روزہ…

14 گھنٹے ago