(ایجو کیشن رپورٹر)لاہور
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت بابا گرو نانک یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں انہوں نے یونیورسٹی کی 2 سالہ انرولمنٹ پر بھی بریفنگ لی۔ وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ سال 2024 سے 2026 کے دوران بابا گرو نانک یونیورسٹی کے داخلوں کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
ایچ ای سی کا فل برائٹ اسکالر پروگرام 2027ء کا اعلان، درخواستیں 28 اکتوبر 2026ء تک طلب
سال 2024 میں انرولمنٹ 1600 کے قریب تھی جو اس سال تک بڑھ کر 4000 ہو چکی ہے۔ وزیر تعلیم کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ رواں سیشن میں 1530 طلباء نے بابا گرونانک یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ جس میں 31 فیصد طلبہ اور 69 فیصد طالبات شامل ہیں۔ رانا سکندر حیات کی گذشتہ 2 سال کے دوران یونیورسٹی کی انرولمنٹ 200 فیصد تک بڑھنے پر
وائس چانسلر سمیت پوری ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ سرکاری جامعات کا معیار بلند ہو رہا ہے اور طلباء کا اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر تعلیم نے آئندہ سنڈیکیٹ اجلاس تک بابا گرونانک یونیورسٹی میں ٹرانسپورٹ کی سہولت میں اضافے کا بھی وعدہ کیا۔
اسلام آباد / راولپنڈی (پریس ریلیز) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نارتھ پنجاب…
اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے شانگلہ گرلز سکول اینڈ کالج…
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر ) ثانوی تعلیمی بورڈ نے پہلے سالانہ امتحانات سال ایس ایس سی…
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے مختلف سروسز اور امتحانی امور کی…
راولپنڈی (ایجو کیشن رپورٹر) ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر تعلیم ایلیمنٹری راولپنڈی ڈویژن نجمہ…
راولپنڈی (حصوصی نمائندہ) چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود اور سیکرٹری بورڈ…