اہم ترین

غزالی ایجو کیشن فاونڈیشن کے زیر اہتمام تین روزہ کل پاکستان ادبی مقابلے جاری

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام...

ملتان اور جنوبی پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ہفتے میں3 دن سپورٹس پیریڈ لازمی قرار

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے ملتان اور...

باباگرونانک یونیورسٹی میں داخلوں کی شرح 2 سال میں 1600 سے 4000 تک پہنچ چکی ہے۔ رانا سکندر حیات

(ایجو کیشن رپورٹر)لاہور
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت بابا گرو نانک یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں انہوں نے یونیورسٹی کی 2 سالہ انرولمنٹ پر بھی بریفنگ لی۔ وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ سال 2024 سے 2026 کے دوران بابا گرو نانک یونیورسٹی کے داخلوں کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

ایچ ای سی کا فل برائٹ اسکالر پروگرام 2027ء کا اعلان، درخواستیں 28 اکتوبر 2026ء تک طلب

سال 2024 میں انرولمنٹ 1600 کے قریب تھی جو اس سال تک بڑھ کر 4000 ہو چکی ہے۔ وزیر تعلیم کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ رواں سیشن میں 1530 طلباء نے بابا گرونانک یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ جس میں 31 فیصد طلبہ اور 69 فیصد طالبات شامل ہیں۔ رانا سکندر حیات کی گذشتہ 2 سال کے دوران یونیورسٹی کی انرولمنٹ 200 فیصد تک بڑھنے پر

وائس چانسلر سمیت پوری ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ سرکاری جامعات کا معیار بلند ہو رہا ہے اور طلباء کا اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر تعلیم نے آئندہ سنڈیکیٹ اجلاس تک بابا گرونانک یونیورسٹی میں ٹرانسپورٹ کی سہولت میں اضافے کا بھی وعدہ کیا۔