وارسا (ویب ڈیسک) پولینڈ کے ایک سکول میں چاقو زنی کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ وسطی-مشرقی پولینڈ کے علاقے ‘لیسزیڈول نووینی’ کے ایک اسکول میں پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کے فوراً بعد کارروائی کرتے ہوئے موقع سے 15 سالہ لڑکے کو حراست میں لے لیا ہے۔
لاہوربورڈ، انگریزی کے پرچے میں نقل کرتے 9 امیدوار گرفتار
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صرف ایک دن قبل ہی 17 سالہ ایک لڑکے نے اسکول پر حملہ کر کے چاقو کے وار سے 9 افراد کو زخمی کر دیا تھا، جبکہ اس کے بیگ سے ایک دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوا تھا۔ علاوہ ازیں، ملک کے ایک اور حصے سے بھی 17 سالہ لڑکے کو اسی نوعیت کے چاقو حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
سکولوں میں بڑھتے ہوئے ان پرتشدد واقعات کے ردِعمل میں پولینڈ پولیس نے واضح کیا ہے کہ وہ اسکولوں کے قریب نگرانی سخت کر رہی ہے اور طلبہ و دیگر افراد کے پاس چاقو یا کسی بھی مشکوک رویے کی تلاش کے لیے اچانک تلاشی کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد / راولپنڈی (پریس ریلیز) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نارتھ پنجاب…
اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے شانگلہ گرلز سکول اینڈ کالج…
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر ) ثانوی تعلیمی بورڈ نے پہلے سالانہ امتحانات سال ایس ایس سی…
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے مختلف سروسز اور امتحانی امور کی…
راولپنڈی (ایجو کیشن رپورٹر) ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر تعلیم ایلیمنٹری راولپنڈی ڈویژن نجمہ…
راولپنڈی (حصوصی نمائندہ) چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود اور سیکرٹری بورڈ…