Categories: سکولز

ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن کوہ سلیمان کا مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ، غیر حاضر اساتذہ اور ملازمین معطل

رکھنی (نمائندہ حصوصی) ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن کوہ سلیمان ڈویژن ڈاکٹر سلیم زرکون نے مختلف تعلیمی

اداروں کا اچانک دورہ کرتے ہوئے تدریسی و انتظامی امور، اساتذہ اور دیگر عملے کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا

 

ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا گورنمنٹ اقبال ہائی سکول گڑھی شاہو کا دورہ

 

 ڈائریکٹر ایجوکیشن نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول عیشانی، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول عیشانی اور گورنمنٹ گرلز ہائی

سکول گڈائی رکھنی کا معائنہ کیا دورے کے دوران طویل عرصے سے غیر حاضر اور فرائض میں غفلت برتنے والے ٹیچنگ

و نان ٹیچنگ اسٹاف کے خلاف موقع پر ہی معطلی کے احکامات اور توضیحی نوٹسز جاری کیے گئے

بعد ازاں ڈاکٹر سلیم زرکون نے ایڈیشنل کمشنر کوہ سلیمان ڈویژن عبدالباسط بزدار سے ملاقات کی، جس میں ضلع

کوہلو کے شعبہ تعلیم سے متعلق اہم مسائل، بالخصوص کنٹریکٹ اساتذہ کی مبینہ جعلی اسناد اور دیگر انتظامی

امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن نے واضح کیا کہ تعلیمی اداروں میں حاضری، نظم و

ضبط اور معیارِ تعلیم پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ غفلت اور غیر حاضری کے مرتکب ملازمین کے

خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی جاری رہے گی

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

پنجاب1کروڑ18لاکھ،سندھ70لاکھ اور کےپی کے میں50 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں ۔حافظ نعیم

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پشاور پریس کلب میں…

6 گھنٹے ago

ملتان کی نجی یونیورسٹی میں فائرنگ، ایک طالب علم جاں بحق، متعدد زخمی

ملتان(ایجو کیشن رپورٹر) ملتان میں قائم ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ناگ شاہ چوک…

9 گھنٹے ago

سکول صرف کتابی تعلیم کے مراکز نہیں بلکہ قوم کے مستقبل کی تشکیل کے ادارے ہیں، گورنر خیبر پختونخوا

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی…

11 گھنٹے ago

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے 20 اساتذہ دنیا کے 2 فیصد زیادہ حوالہ دیے جانے والے سائنسدانوں میں شامل

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور نے تحقیقی و علمی میدان میں ایک…

11 گھنٹے ago

علامہ اقبال میڈیکل کالج ،طالب علم کی موت پر انکوائری رپورٹ مسترد، طلبہ کا احتجاج

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) علامہ اقبال میڈیکل کالج  لاہور کے طلبہ نے کالج کے سوئمنگ…

12 گھنٹے ago

غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس کی ہاؤس جاب اور ٹریننگ طریقہ کار جائزہ کے لیے 8 رکنی کمیٹی تشکیل

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے غیر ملکی میڈیکل…

13 گھنٹے ago