اہم ترین

پنجاب1کروڑ18لاکھ،سندھ70لاکھ اور کےپی کے میں50 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں ۔حافظ نعیم

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم...

ملتان کی نجی یونیورسٹی میں فائرنگ، ایک طالب علم جاں بحق، متعدد زخمی

ملتان(ایجو کیشن رپورٹر) ملتان میں قائم ملتان یونیورسٹی آف...

علامہ اقبال میڈیکل کالج ،طالب علم کی موت پر انکوائری رپورٹ مسترد، طلبہ کا احتجاج

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) علامہ اقبال میڈیکل کالج  لاہور...

ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا گورنمنٹ اقبال ہائی سکول گڑھی شاہو کا دورہ

لاہور (سپیشل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے گورنمنٹ اقبال ہائی سکول گڑھی شاہو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکول میں تدریسی امور، انتظامی کارکردگی اور امتحانی مراکز کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ سکول آمد پر سی ای او ایجوکیشن نے ان کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر لاہور نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کرتے ہوئے تدریسی عمل اور نصابی معیار کو باریک بینی سے پرکھا۔ اس موقع پر انہوں نے اساتذہ اور طلبہ سے براہِ راست گفتگو کی اور تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

مری، کوہسار یونیورسٹی کے ڈاکٹر وقاص حیدر خان دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

علاوہ ازیں، ڈی سی لاہور نے سکول میں قائم امتحانی مراکز کا معائنہ کیا جہاں انہوں نے امتحانی نظم و ضبط، طلبہ کے بیٹھنے کے انتظامات اور مقررہ ایس او پیز پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

دورے کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے سکول انتظامیہ کو صفائی ستھرائی، بنیادی سہولیات کی بہتری اور عمارت کی دیکھ بھال کی سخت ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے بالخصوص فنکشنل واش رومز کی دستیابی اور پینے کے صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ سکولوں میں طلبہ کو محفوظ اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں