وفاقی اردو یونیورسٹی, سینیٹ نامزدگیوں پر پھڈا، اجلاس دوبارہ بلانے کامطالبہ

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر)

وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس اور گلشن اقبال کیمپس کی انجمن اساتذہ اور المائی نمائندگان نے 17 ستمبر 2026ء کے اجلاس میں وائس چانسلر کی شرکت اور سینیٹ کی بعض نشستوں پر نامزدگی کے طریقہ کار کی شدید مذمت کرتے ہوئے اجلاس کی کارروائی دوبارہ طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا ہے کہ سینیٹ اور سینڈیکیٹ کی متعلقہ نشستوں پر نامزدگیاں یونیورسٹی کے قانون کے مطابق کی جائیں۔

پشاور ہائیکورٹ، 23 امیدواروں کو 6 سال کے لیے نااہل قرار دینے پر کنٹرولر امتحانات کوہاٹ بورڈ طلب

مشترکہ بیان کے مطابق، 17 ستمبر 2026ء کو منعقدہ نامزد کنندہ کمیٹی کے اجلاس کے لیے رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ ایجنڈے میں سینیٹ کی نشست نمبر 17(1)(g) پر نامزدگی کا معاملہ شامل نہیں تھا، تاہم اجلاس میں مذکورہ نشست سے متعلق معاملہ زیر بحث لایا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ کی نشست نمبر 17(1)(g) پر المائی نمائندے کی نامزدگی کے لیے مقررہ قانونی طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا

اور بعض افراد کے نام مقررہ نامزدگی کے طریقہ کار کے بغیر شامل کیے گئے، جس سے اراکین نامزد کنندہ کمیٹی نے بھی اختلاف کیا۔ مشترکہ بیان میں یونیورسٹی قانون کی دفعات 13(3)(c) اور 26(1)(e) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سینیٹ کی مذکورہ نشست پر نامزدگی کے لیے قانون میں باقاعدہ طریقہ کار مقرر ہے، جس پر عمل درآمد کیے بغیر وائس چانسلر نے خود ہی اپنے پسندیدہ نام جن کو ایک المائی کے ڈنر میں المائی کمیٹی کا حصہ بنایا گیا تھا، شامل کر دیے

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

پنجاب1کروڑ18لاکھ،سندھ70لاکھ اور کےپی کے میں50 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں ۔حافظ نعیم

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پشاور پریس کلب میں…

6 گھنٹے ago

ملتان کی نجی یونیورسٹی میں فائرنگ، ایک طالب علم جاں بحق، متعدد زخمی

ملتان(ایجو کیشن رپورٹر) ملتان میں قائم ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ناگ شاہ چوک…

9 گھنٹے ago

سکول صرف کتابی تعلیم کے مراکز نہیں بلکہ قوم کے مستقبل کی تشکیل کے ادارے ہیں، گورنر خیبر پختونخوا

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی…

11 گھنٹے ago

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے 20 اساتذہ دنیا کے 2 فیصد زیادہ حوالہ دیے جانے والے سائنسدانوں میں شامل

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور نے تحقیقی و علمی میدان میں ایک…

11 گھنٹے ago

علامہ اقبال میڈیکل کالج ،طالب علم کی موت پر انکوائری رپورٹ مسترد، طلبہ کا احتجاج

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) علامہ اقبال میڈیکل کالج  لاہور کے طلبہ نے کالج کے سوئمنگ…

12 گھنٹے ago

غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس کی ہاؤس جاب اور ٹریننگ طریقہ کار جائزہ کے لیے 8 رکنی کمیٹی تشکیل

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے غیر ملکی میڈیکل…

13 گھنٹے ago