ملتان(ایجو کیشن رپورٹر) ملتان میں قائم ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ناگ شاہ چوک مظفر گڑھ روڈ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک طالب علم انس ملک جاں بحق جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں
واقعے کے فوراً بعد یونیورسٹی کے باہر شدید بھگدڑ مچ گئی اور طالب علموں سمیت مقامی افراد کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ لڑائی طلبا کے دو گروپوں کے درمیان ہوئی جس کے بعد روڈ بلاک ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں ریسکیو ٹیموں اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے
اور زخمیوں کو نشترہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس انتظامیہ واقعے کی مزیدتحقیقات کر رہی ہے ذرائع کے مطابق ان دو گروپوں کے درمیان قبل ازیں معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی جس کی صلح ان کے یونیورسٹی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ نے کروا دی تھی لیکن پھر انہی دو گروپوں کے درمیان یونیورسٹی کے باہر لڑائی شروع ہوئی اور فائرنگ میں ایک طالب علم انس ملک جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پشاور پریس کلب میں…
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی…
لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور نے تحقیقی و علمی میدان میں ایک…
لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کے طلبہ نے کالج کے سوئمنگ…
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے غیر ملکی میڈیکل…
کراچی (ایجو کیشن رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس اور گلشن اقبال کیمپس کی…