اہم ترین

پنجاب1کروڑ18لاکھ،سندھ70لاکھ اور کےپی کے میں50 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں ۔حافظ نعیم

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم...

ملتان کی نجی یونیورسٹی میں فائرنگ، ایک طالب علم جاں بحق، متعدد زخمی

ملتان(ایجو کیشن رپورٹر) ملتان میں قائم ملتان یونیورسٹی آف...

علامہ اقبال میڈیکل کالج ،طالب علم کی موت پر انکوائری رپورٹ مسترد، طلبہ کا احتجاج

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) علامہ اقبال میڈیکل کالج  لاہور...

ملتان کی نجی یونیورسٹی میں فائرنگ، ایک طالب علم جاں بحق، متعدد زخمی

ملتان(ایجو کیشن رپورٹر) ملتان میں قائم ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ناگ شاہ چوک مظفر گڑھ روڈ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک طالب علم  انس ملک جاں بحق جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں

واقعے کے فوراً بعد یونیورسٹی کے باہر شدید بھگدڑ مچ گئی اور طالب علموں سمیت مقامی افراد کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ لڑائی طلبا کے دو گروپوں کے درمیان ہوئی جس کے بعد روڈ بلاک ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں ریسکیو ٹیموں اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے

اور زخمیوں کو  نشترہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس انتظامیہ واقعے کی مزیدتحقیقات کر رہی ہے ذرائع کے مطابق ان دو گروپوں کے درمیان  قبل ازیں معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی جس کی صلح ان کے یونیورسٹی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ نے کروا دی تھی لیکن  پھر انہی دو گروپوں کے درمیان یونیورسٹی کے باہر لڑائی شروع ہوئی اور فائرنگ میں ایک طالب علم  انس ملک جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں