Categories: تازہ ترین

اورکزئی،دہشت گردوں نےسکول کا پرنسپل اغواکرلیا

اورکزئی (نامہ نگار) ضلع اورکزئی کے علاقے سنٹرل اورکزئی کے مشتی میلہ میں دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے گورنمنٹ ہائی سکول مشتی بازار میں داخل ہو کر اساتذہ کو یرغمال بنا لیا اور سکول کے پرنسپل کو اغوا کر کے فرار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے سکول کی عمارت میں داخل ہو کر وہاں موجود اساتذہ سے موبائل فون چھین لیے اور بعد ازاں پرنسپل محمد اقبال آفریدی کو مبینہ طور پر اغوا کر کے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

پنجاب1کروڑ18لاکھ،سندھ70لاکھ اور کےپی کے میں50 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں ۔حافظ نعیم

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مغوی پرنسپل کی محفوظ بازیابی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

ڈی پی او اورکزئی شوکت علی کے مطابق ایس ڈی پی او محبوب خان کی زیرِ نگرانی پولیس کی مختلف ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور جلد ہی ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

لائبہ اعجاز کیس، ایجنٹ نے 72 نہیں93 لاکھ روپے کا فراڈ کیا،ایف آئی اے

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ…

4 گھنٹے ago

لائبہ اعجاز کیس، مقدمہ درج، ایف آئی آر سیل، ملزم نعمان گرفتار

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ اعجاز کے…

4 گھنٹے ago

وزیراعظم کا طالبہ کی خودکشی کا نوٹس،مرحومہ کیساتھ فراڈ کرنے والے کی فوری گرفتاری کا حکم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی…

10 گھنٹے ago

گیارہویں جماعت کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع، نظرثانی شدہ شیڈول جاری

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے گیارہویں جماعت (فرسٹ ایئر) کے…

10 گھنٹے ago

گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی فراڈ پر خودکشی کےواقعہ پر ایف آئی اے متحرک ،تفصیلات طلب

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ اعجاز کی مبینہ…

10 گھنٹے ago

محکمہ تعلیم پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام،زمین فراہم کرنے والوں نےدوبارہ 8سکولوں پر قبضہ کر لیا

 بونیر (نامہ نگار)میں سکولوں کے لیے زمین فراہم کرنے والے اراضی مالکان نے کلاس فور…

10 گھنٹے ago