سوشل ویلفیئر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں خصوصي تربیتی نشست
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) سوشل ویلفیئر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ لاہور میں مثبت سوچ، پیشہ ورانہ رویہ اور سرکاری
خدمت میں دیانت داری کے موضوع پر ایک خصوصي تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس کا بنیادی مقصد سرکاری
پنجاب یونیورسٹی، شعبہ جینڈر اسٹڈیز کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی پر آگاہی سیمینار
افسران میں مثبت سوچ، پیشہ ورانہ طرزِ عمل، دیانت داری، احساسِ ذمہ داری اور عوامی خدمت کے جذبے کو مزید
فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سائرہ عمر نے تربیتی نشست کی اہمیت کو
اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری کے لیے افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ
ساتھ ان کے رویے، کردار اور عوامی خدمت کے جذبے کو بھی مضبوط بنانا ضروری ہے، جبکہ انہوں نے افسران پر زور
دیا کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں محنت، میرٹ، دیانت داری، درست فیصلہ سازی اور احساسِ ذمہ داری کو
ہمیشہ مقدم رکھیں۔ نشست کے آغاز میں پرنسپل سوشل ویلفیئر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ زیب وسیم نے تربیتی پروگرام کے
انعقاد کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی، جبکہ اس تقریب میں محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کے
مختلف ونگز سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ…
اسلام آباد (کرائم رپورٹر) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ اعجاز کے…
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی…
لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے گیارہویں جماعت (فرسٹ ایئر) کے…
اسلام آباد (کرائم رپورٹر)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ اعجاز کی مبینہ…
بونیر (نامہ نگار)میں سکولوں کے لیے زمین فراہم کرنے والے اراضی مالکان نے کلاس فور…