Categories: تازہ ترین

لائبہ اعجاز کیس، ایجنٹ نے 72 نہیں93 لاکھ روپے کا فراڈ کیا،ایف آئی اے

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ اعجاز کے کیس کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرتے ہوئے باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی تفتیش سے ثابت ہوا ہے کہ ملزمان نے باہمی ملی  بھگت سے لائبہ اعجاز سے مجموعی طور پر

93 لاکھ روپے وصول کیے۔
ترجمان نے بتایا کہ مقدمہ لائبہ اعجاز کے ماموں کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 419، 420، 109 اور امیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعات 18 اور 22 شامل کی گئی ہیں۔
جعلی دستاویزات اور مالی فراڈ کی تفصیلات ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق

لائبہ اعجاز کیس، مقدمہ درج، ایف آئی آر سیل، ملزم نعمان گرفتار

دھوکہ دہی کا طریقہ کار: ملزمان نے امریکہ کا ویزا اور اسکالرشپ دلوانے کے بہانے رقم وصول کی اور طالبہ کو اعتماد میں رکھنے کے لیے جعلی اسکالرشپ ایوارڈ لیٹرز، یونیورسٹی ایڈمیشن آفر لیٹرز اور فیس کی جعلی رسیدیں تیار کیں۔

رقم کی ادائیگی متاثرہ خاندان کی جانب سے 29 لاکھ روپے لائبہ اعجاز کے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے جبکہ بقایا رقم نقد صورت میں ملزمان کو ادا کی گئی۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی اس سنگین مالی دھوکہ دہی، جعلی دستاویزات اور شدید ذہنی اذیت کے نتیجے میں ہونہار طالبہ لائبہ اعجاز کا انتقال ہوا۔ معاملے کی مزید شفاف تحقیقات جاری ہیں تاکہ تمام سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

لائبہ اعجاز کیس، مقدمہ درج، ایف آئی آر سیل، ملزم نعمان گرفتار

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ اعجاز کے…

4 گھنٹے ago

وزیراعظم کا طالبہ کی خودکشی کا نوٹس،مرحومہ کیساتھ فراڈ کرنے والے کی فوری گرفتاری کا حکم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی…

10 گھنٹے ago

گیارہویں جماعت کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع، نظرثانی شدہ شیڈول جاری

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے گیارہویں جماعت (فرسٹ ایئر) کے…

10 گھنٹے ago

گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی فراڈ پر خودکشی کےواقعہ پر ایف آئی اے متحرک ،تفصیلات طلب

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ اعجاز کی مبینہ…

10 گھنٹے ago

محکمہ تعلیم پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام،زمین فراہم کرنے والوں نےدوبارہ 8سکولوں پر قبضہ کر لیا

 بونیر (نامہ نگار)میں سکولوں کے لیے زمین فراہم کرنے والے اراضی مالکان نے کلاس فور…

10 گھنٹے ago

سندھ پبلک سروس کمیشن امتحانی نظام میں بے ضابطگیوں کیحلاف طلبہ کا لانگ مارچ شروع

حیدرآباد (نمائندہ حصوصی) سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانی نظام میں بے ضابطگیوں اور نوجوانوں…

12 گھنٹے ago