لاہور،سکولوں میں تعلیمی معیار اور طلبا کی حفاظت کے لیے انتظامیہ متحرک، اسسٹنٹ کمشنرز کی فیلڈ انسپکشنز

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) لاہور میں تعلیمی اداروں کے معیار اور طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے فیلڈ وزٹس کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے شہر کے مختلف سرکاری اسکولوں کی مفصل انسپیکشنز کیں اور وہاں فراہم کی جانے والی تعلیمی و بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

فیلڈ انسپکشنز کے دوران گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سنسانی سمیت مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا گیا، جہاں خستہ حال باؤنڈری والز اور خطرناک عمارتوں کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر اسکولوں میں پینے کے صاف پانی کی دستیابی، بجلی کی فراہمی، واش رومز اور کلاس رومز کی صفائی ستھرائی کے نظام کو چیک کیا گیا۔

محکمہ تعلیم کے نام سے آج تعلیمی اداروں میں چھٹی کے 2جعلی نوٹیفکیشن وائرل، وزیرِ تعلیم آفس کی وضاحت

اس کے علاوہ سائنس و آرٹ لیبارٹریز، کمپیوٹر سسٹمز کی بحالی اور فائر سیفٹی کے انتظامات کا بھی خصوصی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سکولوں میں کلاس رومز کی قلت کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے گا اور خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کی فوری تعمیر نو یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بچوں کو محفوظ ترین اور بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے اساتذہ کی حاضری اور تدریسی معیار کی کڑی مانیٹرنگ کا عمل مسلسل جاری رہے گا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن، پی ایم ایس کے سال 2026ء کے تحریری امتحانات ملتوی

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پروونشل مینجمنٹ سروس  کے سال 2026ء…

5 گھنٹے ago

کوئٹہ میں سردیوں کی چھٹیوں کی فیس وصول کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر ویسٹ منیر احمد درانی نے نجی اسکولوں کی…

5 گھنٹے ago

ضلع مردان میں کل 13 اکتوبر بروز منگل بھی تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

 مردان (نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ مردان نے کل، 13 اکتوبر 2026 بروز منگل ضلع بھر…

6 گھنٹے ago

کراچی بمقابلہ اندرونِ سندھ، انجینئرنگ میں کیمبرج کا راج، میڈیکل میں سرکاری بورڈز آگے

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر) داؤد انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کراچی کے حالیہ داخلہ ٹیسٹ کے…

13 گھنٹے ago

ختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ، ڈاکٹر سید امیر عبداللہ کو مشیر برائے تعلیم مقرر کر دیا گیا

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد اہم…

15 گھنٹے ago

پشاور میں تاحکم ثانی تعلیمی ادارے بند، بنوں بورڈ کے میٹرک کے پرچے ملتوی

  پشاور / بنوں(سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں تمام نجی و سرکاری…

1 دن ago