اہم ترین

پشاور میں تاحکم ثانی تعلیمی ادارے بند، بنوں بورڈ کے میٹرک کے پرچے ملتوی

  پشاور / بنوں(سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور...

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے باوجود میٹرک امتحانات جاری

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا میں حالیہ سیاسی پیش...

زرعی یونیورسٹی سوات میں ٹیکس قوانین اور ودہولڈنگ ٹیکس پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

سوات (بیورو رپورٹ) زرعی یونیورسٹی سوات میں وائس چانسلر پروفیسر...

محکمہ تعلیم کے نام سے آج تعلیمی اداروں میں چھٹی کے 2جعلی نوٹیفکیشن وائرل، وزیرِ تعلیم آفس کی وضاحت

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب میں تعلیمی اداروں کی آج 12 اکتوبر کو بندش سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے تمام نوٹیفکیشنز جعلی قرار دے دیے گئے ہیں۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے نام سے سوشل میڈیا پر 2 مختلف فیک نوٹیفکیشن وائرل  ہیں ، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ12اکتوبر بروز پیر  آج  پنجاب بھر کے تمام اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی۔

خیبرپختونخوا، ایمرجنسی نفاذ کے بعد صوابی، مردان اور نوشہرہ میں آج تعلیمی ادارے بند، امتحانات منسوخ

اس حوالے سے وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے دفتر کی جانب سے سخت تردید اور وضاحت جاری کی گئی ہے کہ 12اکتوبر کو پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کی خبریں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔

صوبائی وزیرِ تعلیم کے افس کے مطابق آج 12 اکتوبر کو پنجاب بھر میں کسی بھی تعلیمی ادارے میں کوئی چھٹی نہیں ہے، اور تمام اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں معمول کے مطابق کھلی رہیں گے۔ حکومت نے عوام اور والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ایسی جعلی خبروں اور نوٹیفکیشنز پر بالکل دھیان نہ دیں