کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر ویسٹ منیر احمد درانی نے نجی اسکولوں کی جانب سے سردیوں کی چھٹیوں کے دوران فیس وصول کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ بلوچستان ہائی کورٹ کے واضح احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے، جس کے لیے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے
ڈپٹی کمشنر نے نجی اسکولوں کو عدالتی فیصلے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق نوٹیفکیشن کے تحت فوری طور پر ہوگا۔ حکام نے متنبہ کیا ہے کہ جو نجی اسکول سردیوں کی چھٹیوں کی فیس وصول کریں گے،
ضلع مردان میں کل 13 اکتوبر بروز منگل بھی تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کارروائی کے تحت ایسے اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں سیل بھی کر دیا جائے گا
ڈپٹی کمشنر نے والدین کو بھی ہدایت کی ہے کہ اگر کوئی نجی اسکول چھٹیوں کی فیس وصول کرنے کا تقاضا کرے تو وہ اس کی شکایت فوری طور پر ڈپٹی کمشنر آفس یا محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام کو دیں تاکہ خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف بروقت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے
پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پروونشل مینجمنٹ سروس کے سال 2026ء…
مردان (نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ مردان نے کل، 13 اکتوبر 2026 بروز منگل ضلع بھر…
کراچی (ایجو کیشن رپورٹر) داؤد انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کراچی کے حالیہ داخلہ ٹیسٹ کے…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد اہم…
لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) لاہور میں تعلیمی اداروں کے معیار اور طلباء کی حفاظت کو…
پشاور / بنوں(سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں تمام نجی و سرکاری…