مردان (نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ مردان نے کل، 13 اکتوبر 2026 بروز منگل ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ مردان کے مطابق ڈپٹی کمشنر مردان کی جانب سے جاری کردہ تازہ احکامات کے تحت ضلع کے تمام تعلیمی ادارے منگل کے روز بھی بند رہیں گے۔
کراچی بمقابلہ اندرونِ سندھ، انجینئرنگ میں کیمبرج کا راج، میڈیکل میں سرکاری بورڈز آگے
اس فیصلے کے دائرہ کار میں تمام سرکاری و نجی اسکول، کالجز اور جامعات (یونیورسٹیاں) شامل ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام متعلقہ محکموں کے حکام اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کو سخت ہدایت کی گئی ہے
کہ وہ جاری کردہ احکامات پر من و عن اور سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ منگل کے روز پورے ضلع بھر میں تمام چھوٹے بڑے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند رہیں گے