Categories: تازہ ترین

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا سانحہ پشاور پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

لاہور(سپیشل رپورٹر)معروف عالم دین و مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے پشاور میں سکول کی عمارت گرنے کے نتیجے میں بچوں اور اساتذہ کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں طارق جمیل نے کہا کہ پشاور میں اسکول کی چھت گرنے سے معصوم بچوں اور اساتذہ کی شہادت کا سانحہ انتہائی المناک اور دل دہلا دینے والا ہے۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ننھی جانوں کا یوں دنیا سے رخصت ہو جانا اور علم کی روشنی پھیلانے والے اساتذہ کا اس حادثے کا شکار ہونا ایک ایسا صدمہ ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔

 پنجاب یونیورسٹی میں 3 روزہ کتاب میلہ شروع

انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کیلئے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللّٰہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرے، لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ نصیب فرمائے۔

پشاور میں گرنے والی اسکول عمارت کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا، گورنر خیبر پختونخوا

خیال رہے کہ پشاور میں اسکول کی عمارت کی چھت گر گئی، جس سے 34 بچے اور ایک ٹیچر جان سے گئے، 53 بچے زخمی ہوئے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سندھ , طلبہ اور فارغ التحصیل نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ

 کراچی (سپیشل رپورٹر)حکومت سندھ نے طلبہ اور فارغ التحصیل نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ اور…

5 گھنٹے ago

پیما کے زیر اہتمام سکول 2 ماہ کے معاوضوں سے محروم،مالی بحران کا خدشہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیماء) کے زیر اہتمام چلنے والے ہزاروں لائسنسی سکول…

6 گھنٹے ago

خیبر پختونخوا میں اعلیٰ تعلیم کا بجٹ آٹے میں نمک کے برابر، ‘فپواسا’ کی شدید تنقید

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) خیبر پختونخوا…

6 گھنٹے ago

پاکستان میں 46 فیصد طلبہ نجی سکولوں میں زیر تعلیم، سرکاری سکولوں کے معیار اور حفاظت پر سوالیہ نشان

  اسلام آباد (ویب ڈیسک)  پاکستان میں تعلیمی شعبے کی صورتحال پر سرکاری اعداد و…

7 گھنٹے ago

فیصل آباد میں خاتون ٹیچر کی جعلی نازیبا تصاویر بنا کر وائرل کرنے کے الزام میں ملزم گرفتار

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی فیصل آباد نے ڈسٹرکٹ جھنگ میں کارروائی…

10 گھنٹے ago

فرانس میں شدید تعلیمی بحران، طلبہ مظاہرے جاری، 17 اکتوبر کو مزید احتجاج کا اعلان

پیرس (نیٹ نیوز) فرانس میں تعلیمی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور مختلف شہروں…

13 گھنٹے ago