لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے سب سے بڑے تین روزہ کتاب میلے کا باقاعدہ
افتتاح کر دیا گیا ہے۔ افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ کتاب
سے دوری نئی نسل کے لیے مسائل پیدا کر سکتی ہے، اس لیے نوجوانوں کو مطالعے کی جانب راغب کرنا اور انہیں
کتاب سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، پرانی سکیم طلبہ کےلئے ریسرچ پراجیکٹ جمع کرانے کی مہلت میں اضافہ
سلیم، سینئر فیکلٹی ممبران، انتظامی عہدیدارن اور طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ تین روزہ کتاب
میلہ نیو کیمپس فیصل آڈیٹوریم کے کاریڈور میں 15 سے 17 اکتوبرتک جاری رہے گا۔ کتاب میلے میں 114 سے زائد
اسٹالز قائم کیے گئے ہیں۔
وائس چانسلر نے کتاب میلے کے تحت ‘لٹریری فیسٹیول 2026ء’ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مطمئن اور بہترین
زندگی گزارنے کے لیے ایک دوسرے کا احترام اور عزت کرنا لازمی ہے۔ انہوں نے ‘عارفانہ ادب اور تصورِ انسان’ کے
موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس فیسٹیول کا مقصد ادب، علم و فکر اور تخلیقی مکالمے کو فروغ دینا اور
علمی و ادبی موضوعات پر اظہارِ خیال کے مواقع فراہم کرنا ہے۔