کوئٹہ، نیب کے زیرِ اہتمام بین الجامعاتی تقریری، پوسٹر سازی اور مضمون نویسی مقابلے

کوئٹہ (نمائندہ اردوتعلیم ڈاٹ کام) قومی احتساب بیورو (نیب) بلوچستان نے آگاہی مہم کے تحت نیب کمپلیکس کوئٹہ

کینٹ میں انسدادِ بدعنوانی کے موضوع پر بین الجامعاتی تقریری مقابلوں (اردو و انگریزی)، مضمون نویسی (اردو و

انگریزی)، پوسٹر سازی اور خطاطی کے مقابلوں کا انعقاد کیا۔

 تقریب میں مختلف جامعات کے طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی، جن میں نیشنل یونیورسٹی

آف ماڈرن لینگویجز (نمل)، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی،

الحمد اسلامک یونیورسٹی، یونیورسٹی لاء کالج، بلوچستان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، جامعہ بلوچستان

اور بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (بیوٹمز) شامل تھیں۔

 تقریب کا بنیادی مقصد نوجوان نسل میں بدعنوانی کے منفی اثرات کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا، کردار سازی، دیانت

وزیرِ اعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026، لاہور میں 15 لاکھ رجسٹریشنز کا ہدف، 7 مراحل پر مشتمل مائیکرو پلان جاری

داری اور شفاف طرزِ عمل کو فروغ دینا اور معاشرے میں بدعنوانی کے خلاف شعور و آگاہی کو مزید مستحکم کرنا تھا۔

مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں تقریری مقابلہ (انگریزی) آشر حسین (نسٹ)، تقریری مقابلہ

(اردو)یسرن طارق بلوچ (نسٹ)، مضمون نویسی (انگریزی) انعام اللہ (بلوچستان یونیورسٹی)، مضمون نویسی

(اردو) رضیہ نذیر ضمون (بلوچستان یونیورسٹی)پوسٹر سازی زلا احسان (یونیورسٹی لاء کالج) خطاطی سرفراز

(بلوچستان یونیورسٹی)۔ اختتامی کلمات میں ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان نیاز حسن نے مقابلوں میں حصہ لینے والے

طلبہ و طالبات کے پرُاعتماد خیالات، تخلیقی صلاحیتوں اور جوش و جذبے کو سراہا۔ انہوں نے جیوری کے اراکین اور

متعلقہ جامعات کے فوکل پرسنز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سندھ , طلبہ اور فارغ التحصیل نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ

 کراچی (سپیشل رپورٹر)حکومت سندھ نے طلبہ اور فارغ التحصیل نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ اور…

6 گھنٹے ago

پیما کے زیر اہتمام سکول 2 ماہ کے معاوضوں سے محروم،مالی بحران کا خدشہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیماء) کے زیر اہتمام چلنے والے ہزاروں لائسنسی سکول…

7 گھنٹے ago

خیبر پختونخوا میں اعلیٰ تعلیم کا بجٹ آٹے میں نمک کے برابر، ‘فپواسا’ کی شدید تنقید

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) خیبر پختونخوا…

7 گھنٹے ago

پاکستان میں 46 فیصد طلبہ نجی سکولوں میں زیر تعلیم، سرکاری سکولوں کے معیار اور حفاظت پر سوالیہ نشان

  اسلام آباد (ویب ڈیسک)  پاکستان میں تعلیمی شعبے کی صورتحال پر سرکاری اعداد و…

8 گھنٹے ago

فیصل آباد میں خاتون ٹیچر کی جعلی نازیبا تصاویر بنا کر وائرل کرنے کے الزام میں ملزم گرفتار

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی فیصل آباد نے ڈسٹرکٹ جھنگ میں کارروائی…

11 گھنٹے ago

فرانس میں شدید تعلیمی بحران، طلبہ مظاہرے جاری، 17 اکتوبر کو مزید احتجاج کا اعلان

پیرس (نیٹ نیوز) فرانس میں تعلیمی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور مختلف شہروں…

13 گھنٹے ago