لاہور (اردو تعلیم ڈاٹ کام)
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق نوجوانوں میں صحتمند سرگرمیوں کے فروغ اور اسپورٹس ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لیے "سی ایم پنجاب یوتھ گیمز 2026” کے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس سلسے میں ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر) راؤ رافع افضل کی صدارت میں ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں شرکت اور بریفنگ
ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ندیم نعیم نے اجلاس کو انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ایجوکیشن، ڈی ای او لٹریسی، ڈائریکٹر کالجز، ریسکیو 1122 اور یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔
پنجاب یونیورسٹی میں 3 روزہ کتاب میلہ شروع
اہم نکات اور رجسٹریشن کا ہدف
تعلیمی اداروں کی شمولیت: ضلع لاہور کے 62,410 تعلیمی اداروں (اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز، اسپیشل اسکولز اور مدارس) کے لیے 5 گروپس میں 25 رجسٹریشن پوائنٹس فعال کر دیے گئے ہیں۔
توقع رجسٹریشن: ایونٹ کے لیے 15 لاکھ متوقع رجسٹریشنز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
شامل افراد: خصوصی بچوں اور مدارس کے طلبہ کو بھی کھیل کے مساوی مواقع اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ٹورنامنٹ کے 7 مراحل کا شیڈول
مرحلہ 1 (رجسٹریشن): 15 ستمبر تا 5 نومبر 2026
مرحلہ 2 (ٹرائلز): 11 نومبر تا 5 دسمبر 2026
مرحلہ 3 سے 7 (مقابلے): یونین کونسل کی سطح سے لے کر صوبائی سطح تک مختلف مراحل میں مقابلے منعقد ہوں گے۔
دلخراش واقعے کے بعدبالآخر پشاور انتظامیہ جاگ گئی، تمام سکولوں کی انسپکشن کا فیصلہ
سیکیورٹی اور انتظامی ہدایات
تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو تحصیل کمیٹیوں کا کنوینر مقرر کرتے ہوئے آن گراؤنڈ انتظامات کا حکم دیا گیا ہے۔ رجسٹریشن اور ٹرائلز کے عمل کو 100 فیصد شفاف بنانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تمام وینیوز پر پولیس سیکیورٹی اور ریسکیو 1122 کے ایمرجنسی طبی کیمپوں کی موجودگی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اے ڈی سی ہیڈکوارٹر کا عزم
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز راؤ رافع افضل نے کہا کہ یوتھ گیمز 2026 نوجوانوں کا ٹیلنٹ اجاگر کرنے کا ایک تاریخی ایونٹ ثابت ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع لاہور رجسٹریشن، ٹرائلز اور بہترین کارکردگی میں صوبے بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرے گا۔