خیبر پختونخوا میں اعلیٰ تعلیم کا بجٹ آٹے میں نمک کے برابر، ‘فپواسا’ کی شدید تنقید

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) خیبر پختونخوا چیپٹر نے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے لیے مختص بجٹ کو انتہائی نا کافی قرار دیتے ہوئے اسے "آٹے میں نمک” کے برابر قرار دیا ہے۔

فپواسا خیبر پختونخوا چیپٹر کے صدر ڈاکٹر ذاکر اللہ جان اور جنرل سیکرٹری فیروز شاہ نے ایک مشترکہ بیان میں تشویش کا اظہار کیا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی سے صوبائی اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے قیام اور جامعات کے لیے کم از کم 50 ارب روپے کا بجٹ مختص کرنے کے مطالبات پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو سکا۔

پاکستان میں 46 فیصد طلبہ نجی سکولوں میں زیر تعلیم، سرکاری سکولوں کے معیار اور حفاظت پر سوالیہ نشان

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گورنر خیبر پختونخوا نے اپنی پہلی پریس بریفنگ میں تعلیمی اداروں کو بحرانوں سے نکالنے کا جو عزم ظاہر کیا تھا، اب اسے عملی جامہ پہنانے کا وقت آ گیا ہے۔

فپواسا کے رہنماؤں نے دیگر صوبوں کے ساتھ تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں اعلیٰ تعلیم کا بجٹ 48 ارب روپے ہے، جبکہ اس کے برعکس خیبر پختونخوا کی 34 جامعات کے لیے محض 12 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، جو صوبے میں اعلیٰ تعلیم کی زبوں حالی اور حکومت کی عدم توجہی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے اور صوبائی اعلیٰ تعلیمی کمیشن کا قیام فوری طور پر عمل میں لایا جائے تاکہ جامعات کو مالی اور انتظامی بحرانوں سے نکالا جا سکے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سندھ , طلبہ اور فارغ التحصیل نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ

 کراچی (سپیشل رپورٹر)حکومت سندھ نے طلبہ اور فارغ التحصیل نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ اور…

5 گھنٹے ago

پیما کے زیر اہتمام سکول 2 ماہ کے معاوضوں سے محروم،مالی بحران کا خدشہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیماء) کے زیر اہتمام چلنے والے ہزاروں لائسنسی سکول…

6 گھنٹے ago

پاکستان میں 46 فیصد طلبہ نجی سکولوں میں زیر تعلیم، سرکاری سکولوں کے معیار اور حفاظت پر سوالیہ نشان

  اسلام آباد (ویب ڈیسک)  پاکستان میں تعلیمی شعبے کی صورتحال پر سرکاری اعداد و…

7 گھنٹے ago

فیصل آباد میں خاتون ٹیچر کی جعلی نازیبا تصاویر بنا کر وائرل کرنے کے الزام میں ملزم گرفتار

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی فیصل آباد نے ڈسٹرکٹ جھنگ میں کارروائی…

10 گھنٹے ago

فرانس میں شدید تعلیمی بحران، طلبہ مظاہرے جاری، 17 اکتوبر کو مزید احتجاج کا اعلان

پیرس (نیٹ نیوز) فرانس میں تعلیمی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور مختلف شہروں…

13 گھنٹے ago

داؤد یونیورسٹی کی تاریخی پیشرفت، شہید ذوالفقار علی بھٹو انجینئرنگ کالج گڈاپ کا پہلا سلیکشن بورڈ اجلاس

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے ایک اہم تاریخی پیشرفت کرتے…

13 گھنٹے ago