اسلام آباد، روسی زبان کورس کی تقریب تقسیم اسنادمیں پاک،روس روابط مضبوط بنانے پر زور

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پاکستان اور روس کے درمیان تعلیمی و ثقافتی روابط

کے فروغ اور بین الاقوامی تعلیمی تعاون کو وسعت دینے کے سلسلے میں ابتدائی سطح کے ایک ماہ کے روسی زبان

کورس کی تکمیل پر اسناد تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا۔

تقریب میں روسی سفارت خانے کے ثقافتی و تعلیمی اتاشی گلیب شوبن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور

کورس کاملا کامیابی سے مکمل کرنے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گلیب شوبن نے

کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلیمی تعاون اور ثقافتی تبادلوں کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کورس

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں موسمیاتی تبدیلیوں پربین الاقوامی کانفرنس  اختتام پذیر

مکمل کرنے والے شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ زبان سیکھنے کے ایسے اقدامات دونوں ممالک کے درمیان

دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی قیادت میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بین الاقوامی تعلقات کی

استواری کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر زاہد مجید نے بتایا کہ روسی زبان کے کورس کا یہ

گیارہواں بیچ تھا، جبکہ اگلے بیچ کی تربیت نومبر میں شروع ہوگی اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید

بتایا کہ یونیورسٹی میں ترکیہ کا یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ اور جاپان پاکستان ایڈوانسمنٹ سینٹر پہلے سے قائم ہیں،

جبکہ چینی اور جرمن زبانوں کے مراکز قائم کرنے کا منصوبہ بھی زیرِ غور ہے۔

تقریب سے روس کی اورال اسٹیٹ پیڈاگوژیکل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر انتون دولگوف اور ڈاکٹر رومن پوروزوف نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی زبانیں سیکھنے سے مختلف ممالک کے عوام کے درمیان براہِ راست رابطوں، ثقافتی آگاہی اور باہمی اعتماد کو فروغ ملتا ہے۔ آخر میں گلیب شوبن اور ڈاکٹر زاہد مجید نے کورس مکمل کرنے والے تمام شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

کم تنخواہ، سرکاری جامعات میں تجربہ کار اساتذہ کو برقرار رکھنا مشکل ہو گیا، وائس چانسلرز کا اجلاس میں شکوہ

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت صوبے کی تمام…

13 گھنٹے ago

ایم ڈی کیٹ امیدواروں سے سوالیہ پیپرز واپس نہیں لئے جا سکتے، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے ایم ڈی کیٹ امتحانات کے سوالیہ پیپرز امیدواروں…

14 گھنٹے ago

پشاور، امیر مقام کا متاثرہ سکول کا دورہ، دیر کالونی میں سرکاری سکول تعمیر کرنے کا اعلان

پشاور (ایجوکیشن رپورٹر) وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے پشاور کے علاقے دیر کالونی میں…

15 گھنٹے ago

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شہنشاہ بابر چیف ایگزیکٹو آفیسر سیالکوٹ تعینات

راولپنڈی (نامہ نگار خصوصی)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راولپنڈی شہنشاہ بابر کو ترقی دیتے ہوئے فوری طور…

15 گھنٹے ago

اسلام آباد ہائیکورٹ، کالج اساتذہ کی مستقلی کے بعد دوبارہ جانچ کیخلاف درخواستیں مسترد

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے کالجوں کے تدریسی عملے…

15 گھنٹے ago

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں موسمیاتی تبدیلیوں پربین الاقوامی کانفرنس  اختتام پذیر

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پاکستان ایگریکلچرل سائنسٹس  فورم، فیکلٹی آف فوڈ…

15 گھنٹے ago