اہم ترین

 ایم ڈی کیٹ امیدواروں سے سوالیہ پیپرز واپس نہیں لئے جا سکتے، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے ایم ڈی...

 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شہنشاہ بابر چیف ایگزیکٹو آفیسر سیالکوٹ تعینات

راولپنڈی (نامہ نگار خصوصی)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راولپنڈی شہنشاہ بابر...

 اسلام آباد، روسی زبان کورس کی تقریب تقسیم اسنادمیں پاک،روس روابط مضبوط بنانے پر زور

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے...

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں موسمیاتی تبدیلیوں پربین الاقوامی کانفرنس  اختتام پذیر

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پاکستان ایگریکلچرل سائنسٹس  فورم، فیکلٹی آف

فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن اور فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے منعقد ہونے والی تین

روزہ بین الاقوامی کانفرنس اور صنعتی نمائش اختتام پذیر ہو گئی ہے۔

اس کانفرنس کا بنیادی عنوان ”موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں پائیدار غذائی نظام: موسمیاتی اثرات سے ہم آہنگ

  پنجاب آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم، انٹرمیڈیٹ میں داخلے کے لیے سوا دو لاکھ سے زائد درخواستیں موصول

غذائی تحفظ کی جانب پیش رفت“ رکھا گیا تھا۔

کانفرنس کے اختتامی سیشن کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث کسانوں کو پیش آنے والی مشکلات اور سائنسی

تحقیق کو عملی میدان میں بروئے کار لانے کے مختلف امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر زور

دیا کہ بدلتے ہوئے موسمی حالات کے تناظر میں زرعی پیداوار کو مستحکم بنانے اور ملک کی غذائی ضروریات کو مؤثر

طریقے سے پورا کرنے کے لیے جامعات، تحقیقی اداروں، صنعت، ترقیاتی تنظیموں اور کسانوں کے باہمی تعاون کو مزید

مضبوط بنانا ہوگا۔